कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انجمن ہائی اسکول و جونئیر کالج – کھام گاؤں میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر پروقار مجالس

کھام گاؤں: 26؍اگست (راست) انجمن ہائی اسکول و جونئیر کالج – کھام گاؤں جسے علاقۂ برار کا علی گڑھ بھی کہا جاتا ہے۔ اپنے علمی، ادبی، تہذیبی، ثقافتی اور دینی و ملی پروگرامس کے لیے بھی انفرادی شناخت رکھتا ہے۔ اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ ایک سو تین سالوں کی طرح امسال بھی انجمن مفید الاسلام سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر وقار الحق خان صاحب کی سربراہی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک موقع پر پروگرامس کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ کا پہلا اجلاس ۱۲ اگست کو منعقد کیا گیا، جس میں پنجم تا ہشتم جماعت کے طلباء نے حصہ لیا۔ یہ طویل پروگرام طلباء کے جوش و خروش کے باعث ڈیڑھ دن پر محیط رہا۔ اس میں تقریباً ترسٹھ طلباء و طالبات نے سیرت کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر اور نعتیں پیش کیں۔ اس جلسہ کی صدارت مفتی محمد صدیق صاحب نے کی۔جب کہ دوسرا پروگرام ۲۵؍اگست کو منعقد ہوا، جس میں نہم تا دوازدہم کے طلباء نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں تقریباً بیس طلباء نے سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی نیز ہدیۂ نعت بہ حضور سرور کونین پیش کیں۔ اس جلسہ کی صدارت ایک اور معروف شخصیت مفتی نورالامین صاحب نے کی۔مذکورہ دونوں پروگرامس میں ادارہ کے پرنسپل احفاظ الحق خان صاحب، وائس پرنسپل عمیر محمد خان صاحب، سپروائزر شکیل احمد صاحب اور جملہ اسٹاف ممبران موجود رہے۔ پہلے پروگرام کی نظامت خبیب تابش صاحب نے اور دوسرے پروگرام کی نظامت سیرت اور کلچرل کمیٹی کے کنوینر فضیل ارشد خان صاحب نے کی۔ انس نبیل صاحب نے حب رسول اور اس کے تقاضے کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انتظامی امور زاہد رضا صاحب نے سنبھالے۔ان دونوں پروگرامس میں تمام حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو ادارہ کی جانب سے عمومی انعامات سے نوازا گیا۔ نیز اسی ادارہ کے سابق وائس پرنسپل اور مہاراشٹر کے پہلے سیرت نگار ڈاکٹر غلام کبریا خان شبلی کی یاد میں قائم کردہ بزم ’’خیابان شبلی‘‘ کی جانب سے گزشتہ آٹھ سالوں کی طرح امسال بھی دونوں اجلاس کے بہترین تین مقررین اور بہترین تین نعت خوانوں کو خصوصی اسناد سے نوازا گیا۔ان دونوں پروگرامس کے ذریعے تمام سامعین سیرت کے مختلف گوشوں سے متعارف ہوئے اور ان کے جذبۂ ایمانی میں اضافہ ہوا۔ نیز تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے آگاہی ملی۔ صدارتی خطابات میں مفتی محمد صدیق صاحب نے سیرت طیبہ کی روشنی میں طالب علم کا استاد کے تئیں رویے اور مفتی نورالامین صاحب نے سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے تربیتی پہلو اور قرآن سے ہمارے تعلق پر فکر انگیز گفتگو کی۔ تبرک کی تقسیم اور دعا پر یہ اجلاس اختتام کو پہنچے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے