कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول بورنار میں پروقار جلسۂ سیرت النبیﷺ کا انعقاد

بورنار :25؍اگست(راست) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام چلنے والے معروف تعلیمی ادارے عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول، بورنار میں جلسۂ سیرت النبیﷺکا نہایت تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ اس پرنور تقریب میں جماعت پنجم تا دہم کے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور بارگاہِ رسالت مآبؐ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے دلکش نعتیں اور پرمغز تقاریر پیش کیں۔ پروگرام کی صدارت اسکول کے ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سر نے کی۔ صدارت کی تحریک فیروز خان نے پیش کی جبکہ مظہر خان نے اس کی تائید کی۔ نظامت کے فرائض جوّاد انجم شیخ نے بحسن و خوبی انجام دیے اور دورانِ نظامت حضور اکرمﷺ کی مبارک زندگی کے مختلف تابناک پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
طلبہ کی شاندار پیشکش:
پروگرام میں نعت خوانی اور تقاریر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نمایاں طلباء میں نازیہ دادا صاحب پٹیل (پنجم) اقصیٰ صدف( ششم) ذکیہ ظہور (ہفتم) الفیہ اینڈ گروپ (ہشتم) حفصہ سید ریاض (نہم) بشریٰ غفور پٹیل اور خدیجہ صادق دیشمکھ(دہم) کے نام قابل ذکر ہیں ۔ پروگرام کی منصوبہ بندی ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سر کی زیرِ سرپرستی کلچرل کمیٹی کے صدر روشن شیخ جعفر اور معاونین جواد انجم شیخ اور فیروز خان نے مشترکہ طور پر انجام دی۔ اپنے صدارتی خطبے میں عارف محمد خان سر نے سیرتِ طیبہ پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کو نبی کریمؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے اور اخلاقِ حسنہ اپنانے کی تلقین کی۔ تقریب کو کامیاب بنانے میں تدریسی عملے کے ارکان مظہر خان، امیر شیخ، عابد پنجاری، صادق باغبان اور غیر تدریسی عملے کے مشتاق بھائی، یوسف بھائی اور شبیر بھائی کا نمایاں تعاون رہا۔ اِس بابرکت موقع پر فیروز خان سر کی جانب سے پنجم تا دہم کے تمام طلبہ و طالبات کے لیے طعام کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ کامیاب پروگرام کے انعقاد پر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب اور دیگر ممبران نے مبارک باد پیش کیں ۔ تقریب کا باقاعدہ اختتام کلچرل کمیٹی کے صدر روشن سر کے رسمِ شکریہ کے ساتھ ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے