कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں 26 سے 28 اگست تک امتناعی احکامات نافذ

ناندیڑ :25؍اگست (نمائندہ اعتبار)ناندیڑ ضلع کے ماہور میں 26 سے 28 اگست 2026ء کے دوران منعقد ہونے والی پولی کی جلوسوں، پنچ کروشی یاترا اور نارلی پورنیما کے موقع پر ہونے والے مختلف مذہبی پروگراموں کے پیشِ نظر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلع کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ نے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 36 کے تحت امتناعی احکامات جاری کیے ہیں۔ماہور میں نارلی پورنیما کے موقع پر بڑے پیمانے پر پنچ کروشی یاترا منعقد ہوگی۔ اس دوران مہاراشٹر اور آندھرا پردیش سے بڑی تعداد میں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچیں گے۔ اس کے علاوہ رینوکا ماتا مندر، مہادیو مندر، دتاتریہ مندر، دیو دیویشوری اور رینوکا ماتا مندر کے اطراف عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ ہونے کا امکان ہے۔ اس کے پیشِ نظر ٹریفک کو رواں رکھنے اور یاترا کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔یہ احکامات 26 اگست کی نصف شب سے 28 اگست 2026ء کی نصف شب تک ناندیڑ ضلع کے پولیس اسٹیشن ماہو ر کی حدود میں نافذ رہیں گے۔ اس سلسلے میں پولیس انسپکٹر اور پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر کو مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعہ 36 کے تحت مختلف اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ان اختیارات کے تحت متعلقہ پولیس افسران کو یہ ہدایات جاری کرنے کا اختیار حاصل ہوگا کہ سڑک سے گزرنے والے جلوس یا کسی اجتماع میں شامل افراد کس طریقے سے چلیں اور کس طرح برتاؤ کریں۔ اسی طرح جلوس کس راستے سے اور کس وقت نکالے جائیں یا نہ نکالے جائیں، نیز جلوس کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو، اس حوالے سے بھی ضروری ہدایات دی جا سکیں گی۔اس کے علاوہ جلوسوں اور اجتماعات کے دوران عبادت اور پوجا کے مقامات پر بھیڑ جمع ہونے سے سڑک یا عوامی جگہ پر رکاوٹ پیدا نہ ہو، سڑکوں اور ان کے اطراف گاڑیاں مناسب طریقے سے کھڑی کی جائیں، اور عوامی مقامات پر لاؤڈ اسپیکروں کی آواز کو مقررہ حدود میں رکھا جائے، اس سلسلے میں بھی متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔جلوس کے دوران یا عوامی مقامات پر امن و امان میں خلل ڈالنے والی کسی بھی سرگرمی کو روکنے کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعات 33، 35 سے 40 اور 42، 43، 45 کے تحت پہلے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق ضروری کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔پولیس اسٹیشن ماہو ر کی حدود میں ہونے والے پروگراموں، جلوسوں، ہدایات، راستوں اور اوقات سے متعلق معلومات متعلقہ پولیس سب انسپکٹر یا اعلیٰ افسر کی اجازت کے بغیر پیشگی طور پر عام نہ کی جائیں۔ اس کے علاوہ امن و امان میں خلل ڈالنے والی کسی بھی قسم کی نعرے بازی نہ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ممبئی پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 134 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ مذکورہ انسدادی احکامات 26 اگست 2026ء کی نصف شب سے 28 اگست 2026 ءکی نصف شب تک نافذ رہیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے