कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع بیڑ شہر امبا جوگائی میں ریاستی سطح کا اردو سیمینار کا کامیاب انعقاد

بیڑ :25؍اگست (راست)ضلع بیڑ کا تعلیمی و تاریخی شہر امبا جوگائی (مومن آباد) میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی، محکمہ اقلیتی ترقیات، منترالیہ ممبئی اور سوامی رامانند تیرتھ مہا ودیالیہ امبا جوگائی کے اشتراک سے ریاستی سیمینار ’’اردو کے مجاہدین آزادی کی ادبی خدمات‘‘ پر یوگیشوری شکشن سنستھا کے زیر انصرام ادارے سوامی رامانند تیرتھ مہا ودیالیہ امبا جوگائی میں مورخہ 24/اگست 2026 بروز پیر صبح 10 تا 4:30 منعقد کیا گیا۔اس سیمینار کی افتتاحی و استقبالیہ نشست کی صدارت محترم جناب ایڈوکیٹ ایم ایم پٹھان صاحب (وارثان حروف قلم)، محترم ڈاکٹر سید حسین اختر صاحب (کارگزار صدر اردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی)، جناب ڈاکٹر پرشانت دیشمکھ صاحب (پرنسپل سوامی رامانند تیرتھ مہا ودیالیہ امبا جوگائی)، ڈاکٹر پٹھان وحیدہ، سہیم الدین صدیقی شعبہ اردو سوامی رامانند تیرتھ مہا ودیالے، جناب ڈاکٹر سید شعیب ہاشمی (ایگزیکٹو آفیسر اردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی) نے شرکت فرمائی۔اس سیمینار میں ریاست بھر سے تمام یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدور، پروفیسرز، ڈاکٹر، اسکالرز، ریسرچ اسٹوڈنٹ، مقالہ نگار کے علاوہ اردو ادبا اور شعراء کے ساتھ محبان اردو کی کثیر تعداد کی موجودگی میں سیمینار شعبہ اردو سوامی رامانند تیرتھ مہا ودیالیہ امبا جوگائی ضلع بیڑ میں افتتاح عمل میں آیا۔۔ اس نشست میں ڈاکٹر پٹھان وحیدہ صاحبہ کی کتاب ’’آئینہ ادب‘‘ (ادبی و تحقیقی مضامین کا مجموعہ)، ڈاکٹر عشرت اقبال صاحبہ (جزو و ادب)، ڈاکٹر مہیش چورے (دھنگر سماجاچا اتیہاس) کی رسم اجراء عمل میں آئی۔ سیمینار میں شریک مہمانان کا استقبال و گلپوشی کی گئی۔ تمہیدی کلمات میں سیمینار کی غرض و غایت اور کلیدی خطبہ پیش کیا گیا۔اس نشست میں جناب صدر عالم صاحب، ڈاکٹر اسد اللہ صاحب، ڈاکٹر عقیلہ غوث صاحبہ و دیگر مہمانان کی موجودگی قابل احترام تھی۔
’’نشست دوم‘‘ کی ادبی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر پٹھان وحیدہ صاحبہ معاون صدر، پروفیسر ڈاکٹر مقبول سلیم مہتاب صاحب (پرمیلا دیوی پاٹل کالا وانجیے کالج نیک نور) کی موجودگی میں مقالہ نگاروں نے اپنے اپنے مقالہ جات کو پیش کیا۔
(وقفہ ظہرانہ کے بعد)
’’اجلاس سوم‘‘:
اس اجلاس کی صدارت ڈاکٹر سہیم الدین صدیقی، محترمہ ڈاکٹر عالیہ کوثر صاحبہ (صدر شعبہ اردو جالنہ)،معاون صدر محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر شیخ محبوب ثاقب صاحب (صدر شعبہ اردو ادگیر) نے نبھائی۔ اس نشست میں مقالہ نگار جناب ڈاکٹر محمد دانش غنی صاحب (صدر شعبہ اردو رتناگیری)، جناب ڈاکٹر محمد عبدالرافع صاحب (پرنسپل وسنت راو کالے سینئر کالج ناندیڑ)، جناب ڈاکٹر ناصر باغبان صاحب (میلہ سینیئر کالج بیڑ)، محترمہ ڈاکٹر نسرین صدیقی صاحبہ (امبا جوگائی) نے اپنے اپنے مقالہ جات پیش کیے۔ صدر و معاون صدر نے جامع انداز میں مقالوں پر پرمغز تبصرہ کیا۔۔
’’اختتامی اجلاس‘‘:
اختتامی اجلاس کی صدارت محترم جناب ڈاکٹر کھر سالے صاحب و ڈاکٹر برداپورکر صاحب (صدر یوگیشوری سنستھا) نے نبھائی اورمہمانان میں جناب ڈاکٹر سید حسین اختر صاحب، جناب سید شعیب ہاشمی صاحب، محترمہ پروفیسر ڈاکٹر عقیلہ غوث صاحبہ، جناب ڈاکٹر خلیل صدیقی صاحب اور مہیشوری شکشن سنستھا کے تمام عہدیداران و اسٹاف کی کثیر تعداد کی موجودگی میں تمام شرکاء کو شال و بوکے سے استقبال کرکے شرکت کا سرٹیفکیٹ و مومنٹو پیش کیا گیا۔اس سیمینار کی نظامت محترمہ ڈاکٹر فاروقی مہہ جبین قاضی صاحبہ (مہیلا کالج امبا جوگائی) نے بہت خوبصورت اندازِ سخن میں نبھا کر پورے سیمینار کو کامیابی کا سہرا پہنا کر تاریخی سیمینار کے اختتام کا اعلان کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے