कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پرافیٹ فار آل مہم کے تحت جاری ’’یوم ہمدردی‘‘ کا اورنگ آباد میں کامیاب تقریب کا انعقاد

اورنگ آباد :20 ؍اگست(راست) حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سب کے لیے مہم کی معرفت بروز جمعرات شہر اورنگ آباد کی کفیل ایجوکیشن سوسائٹی، بنت حوا گروپ کے اشتراک سے بیت الیتیم کے خالد صاحب، ناصر خان، حارث صاحب، وی آئی پی روڈ، اورنگ آباد میں یتیم بچوں کے ساتھ خدمت، ہمدردی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کے اظہار اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے لیے ایک اہم، بامعنی، بامقصد کے تحت یہ ہمدردی، انسانیت اور نیک عمل کے پیغام کو عام کرنے کی کاوش کی۔ اسلام میں یتیم کے حقوق کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ یتیم کے ساتھ بہترین سلوک کرنا بہت بڑی نیکی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے ’’میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے‘‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت اور درمیانی انگلی کو ملا کر دکھایا۔ یتیم کے مال میں خیانت نہ کرنا چاہیے، ان سے اپنوں کی طرح پیار دینا اور تعلیم و تربیت کا بندوبست کرنا حسن سلوک کے بہت فوائد ہیں۔ معاشرے میں محبت اور بھائی چارہ بڑھتا، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی حاصل ہوتی۔ اسی نیک مقصد کے تحت نیک عمل کو انجام دینے کے لیے ڈاکٹر فردوس فاطمہ (سوشل ورکر)، ثناء وقار (سائیکالوجسٹ)، ڈاکٹر شہباز زرین، غیر مسلم خواتین و دیگر نے خوش اسلوبی اور نیک نیتی، نیک عمل اور حسن سلوک کے ساتھ ان تمام بچوں کو دعائیں، بسکٹ کے پیکٹ اور چاکلیٹس بطور ہدیہ دے کر تمام بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور نبی کریم کے انسانیت کے پیغام کو بہترین خوبصورتی کے ساتھ پروگرام کو ہمکنار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے