कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پر بھنی کی جانب سے تعلیمی میدان میں اس سال نئی پہل


پربھنی:8 جون( نامہ نگار محمد سرور شریف ) شہر پر بھنی کی مشہور و معروف سوسائٹی دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پر بھنی کے تعلیمی میدان میں اپنی سوسالہ خدمات مکمل ہونے کے اس پروقار اور با مسرت موقع پر اردو میڈیم طلبہ کے لیے اس سال ایک نئی پہل کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ سر پرست کی پہلی پسند طلباء وطالبات کی لگن و جستجو اسا تذہ اکرام کی محنتوں کی وجہ سے آج سوسائٹی کے زیر انصرام ادارے ترقیوں کی طرف گامزن ہے۔ سوسائٹی اور انتظامیہ ہمیشہ سے ہی طلبہ کی ہمہ جہت ترقی اور مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کرتی رہی ہے۔ اور اسی سلسلہ میں سوسائٹی کی جانب سے اس سال تعلیمی میدان میں نئی پہل کے طور پر اور بدلتے تعلیمی رجحانات اور مختلف Competative Exam کو ذہن میں رکھتے ہوئے اردو میڈیم کے طلباء و طالبات کے لیے حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول صو بیدار نگر پربھنی میں جماعت پنجم کے طلباء وطالبات اسی طرح موئید المسلمین ہائی اسکول عثمانیہ کالونی پربھنی میں آٹھویں جماعت کے طلباءو طالبات کے لیے NEET / JEE کے فاؤنڈیشن کلاسیس کا آغاز کرنے جارہی ہے ۔ تاکہ مستقبل میں درپیش مسائل اور ‏Chalenges کے لیے طلبہ کو ابھی سے تیار کرایا جا سکے۔ ‏NEET / JEE کے فاؤنڈیشن کلاسیس کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک رہیگا۔ سر پرست حضرات سےگذارش ہے کہ ہماری اس پہل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں اور کلاسیس میں داخلہ اور مزید تفصیلات کے لیے ربط کریں۔ جماعت پنجم (5th) کے طلباء و طالبات کے لیے حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول صو بیدار نگر پر بھنی اور جماعت ہشتم (8th) کے طلباء وطالبات کے لیے موئید المسلمین ہائی اسکول عثمانہ کالونی پر بھنی سے ربط کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے