कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ آزادی اور جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے ضمن میں شاندار اعزازی مشاعرہ

ملکاپور: 23 /اگست (محمد احسان سر) یومِ آزادی اور جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے پُرمسرت و بابرکت موقع پر گلشن اردو ادب اینڈ ڈی کے گروپ، ملکاپور کے زیرِ اہتمام بروز جمعہ، 21 اگست 2026ء کو شام 7 بجے بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد فکشن ہال، اردو پرائمری اسکول نمبر 2، پاریٹھ، ملکاپور میں ایک شاندار ادبی، اصلاحی و نعتیہ اعزازی مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا. مشاعرے کی صدارت معروف شخصیت حاجی ناظر شیدا بدنیر بھولجی نے کی، جبکہ فیاض عازم ملکاپور کو اعزازی شخصیت کے طور پر مدعو کیا گیا. مشاعرے کی نظامت کے فرائض ناصر الرحمن سر نے انجام دیے، جبکہ ابتدائی نظامت داؤد فنکار ڈی کے نے نہایت خوبصورت انداز میں کی. بیرونِ شہر سے تشریف لانے والے شعرائے کرام میں عبدالجبار سحر بھیونڈی، عبداللہ بہار آکولہ، لطیف ثانی آکولہ، اسماعیل عطا آکولہ، عابد نظر برہانپوری اور فضل بدنیروی شامل تھے. مقامی شعرائے کرام شفقت حسین گوہر، ربانی ساجد، سلیم راہی، کلیم ساگر، شبیر ظریف اور داؤد فنکار ڈی کے نے بھی اپنے بہترین کلام سے سامعین کو محظوظ کیا. اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی صحافی محمد احسان سر، فیروز خان فیروز سر اور محمد صمد چودھری و دیگر نے شرکت کی. محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مخصوص اور پُراثر انداز میں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کیا گیا. مہمان اور مقامی شعرائے کرام نے اپنے اپنے کلام کے ذریعے وطن سے محبت، امن، اخوت، محبت، رحم، عدل و انصاف اور حسنِ اخلاق کا خوبصورت پیغام پیش کیا، جس پر سامعین نے بھرپور داد و تحسین سے شعرائے کرام کی حوصلہ افزائی کی.
مشاعرے میں شہرِ ملکاپور اور اطراف و اکناف سے اردو ادب، شعر و سخن اور عشقِ رسول ﷺ سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی. محفل کا ماحول ادبی و روحانی کیفیت سے سرشار رہا اور سامعین نے نہایت دلچسپی اور انہماک کے ساتھ شعرائے کرام کا کلام سماعت کیا.
ڈی کے گروپ کی ادبی خدمات قابلِ تحسین:-
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ گلشن اردو ادب اینڈ ڈی کے گروپ، ملکاپور اردو زبان و ادب کے فروغ، شعر و سخن کی محفلوں کے انعقاد اور نئی ادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے. ڈی کے گروپ کی جانب سے وقتاً فوقتاً ادبی پروگرام، مشاعرے، نعتیہ محافل، شعری نشستیں اور نغموں کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، جن کے ذریعے مقامی و بیرونی شعراء، ادیبوں، فنکاروں اور ادب دوست سامعین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم میسر آتا ہے. خصوصاً داؤد فنکار ڈی کے کی ادبی، فکری اور فنی سرگرمیاں قابلِ ستائش ہیں. وہ محض پروگرام منعقد کرنے تک محدود نہیں بلکہ اردو ادب اور ثقافتی سرگرمیوں کو زندہ رکھنے، نئی نسل کو شعر و ادب سے جوڑنے اور اہلِ قلم و فن کو مناسب پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے مسلسل عملی کوششیں کرتے رہتے ہیں. ایسے افراد اور تنظیمیں دراصل معاشرے میں ادب، تہذیب، اخلاق اور مثبت فکر کی شمع روشن رکھنے کا کام انجام دیتی ہیں. آج کے تیز رفتار اور مصروف دور میں جہاں مطالعہ، ادبی محفلوں اور شعر و سخن سے لوگوں کی وابستگی میں کمی محسوس کی جا رہی ہے، وہاں گلشن اردو ادب اینڈ ڈی کے گروپ کی یہ کوششیں ایک مثبت اور قابلِ تقلید مثال ہیں. ادبی محفلیں صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ زبان و تہذیب کے تحفظ، فکری بیداری، اخلاقی تربیت اور معاشرے میں محبت و بھائی چارے کے فروغ کا مؤثر وسیلہ بھی ہیں. مشاعرے کی کامیابی میں گلشن اردو ادب ملکاپور اینڈ ڈی کے گروپ کے منتظمین تنویر اسلم خان، عبدالمقیم، ناظم خان جمعدار، عارف خان، انیس صاحب، آصف خان ٹی وی ٹیکنیشن، شیخ اظہر، خالد سر، محمد خان، عبدالکلیم، شیخ اشفاق قریشی اور شیخ انیس جمعدار و دیگر نے بھرپور محنت اور تعاون کیا. ان کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں یہ یادگار ادبی و اصلاحی محفل کامیابی سے ہمکنار ہوئی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے