कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انتقال پر ملال!!!

انا للہ و انا الیہ راجعون

از قلم یوسف اقبال کانڈلی ضلع ایوت محل

مؤرخہ 20 ماہ اگست بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب محمد عقیل صاحب ساکن پوسد کا انتقال ہوگیا ہے ۔
اللّٰہ ربّ العزت مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ اہل خانہ و پسماندگان افراد خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین یا رب العالمین ۔ محمد عقیل صاحب، مرزا سعید بیگ اور ڈاکٹر مرزا زاہد بیگ پیڑھی، کےبہنوئی تھے ۔
مرحوم نہایت سادگی پسند، مخلص ۔ صابر و شاکر شخصیت کے حامل تھے۔ ان کے اس دارفانی سے کوچ کر جانے سے اہل خاندان ۔ رشتے دار، دوست و احباب میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ۔مگر موت پر کسی کا اختیار نہیں ہے کیونکہ، کل نفس ذاءقة ا لموت۔ مشیت ایزدی کے سامنے سر نیاز خم کرنا ہی بندگی کی علامت ہے۔
مرحوم محمد عقیل صاحب اپنی پوری زندگی میں سادگی اور عاجزی کا پیکر رہے اور ان کا ہر ایک کے ساتھ معاملہ پیار و محبت پر مبنی تھا۔
مرحوم کی تدفین مؤرخہ 21 اگست بعد نمازِ جمعہ پوسد ان کے آبائی علاقے میں نماز جنازہ ادا کر کے قریب کے ہی شہر خموشاں میں انہیں سپردخاک کیا گیا ۔
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے