कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمود نواز جاگیردار اور سہیل نائیک کی کیندر پرمکھ عہدے پر تقرری

انڈین یوتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے پرتپاک تہنیت

سولاپور:21؍اگست(اِقبال باغبان) : تعلیمی اور سماجی امور میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والے قابلِ قدر اساتذہ محمود نواز جاگیردار اور سہیل نائیک کے کیندر پرمکھ (مرکز سربراہ) کے اہم عہدے پر فائز ہونے پر انڈین یوتھ ایسوسی ایشن اور ان کے احباب کی جانب سے ایک پُروقار تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب میں دونوں اصحابِ اعزاز کو مہمانِ خصوصی ایڈوکیٹ مجاہد انعامدارکے دستِ مبارک سے شال اور گل پوشی کے ذریعے پرتپاک مبارکباد پیش کی گئی۔
تقریب کی صدارت انڈین یوتھ ایسوسی ایشن کے بانی صدر اور سولاپور کے سینئر صحافی ایوب احمد نلامندو نے کی۔ اس موقع پر سولاپور اردو گھر کے رکن پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار، روٹری کلب آف سولاپور سمارٹ سٹی کے ڈائیرکٹر اقبال باغبان اور انڈین یوتھ ایسوسی ایشن کے مظہر الوڑی نے اپنے خطاب میں محمود نواز جاگیردار اور سہیل نائیک کی تعلیمی خدمات، محنت، لگن اور نمایاں کارناموں کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدارتی خطاب میں ایوب احمد نلامندو نے دونوں اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنت، اخلاص اور تعلیمی میدان میں مسلسل جدوجہد انسان کو کامیابی کی نئی منزلوں تک پہنچاتی ہے۔ انہوں نے دونوں اصحابِ اعزاز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے نئے عہدے کی ذمہ داریاں بھی اسی جذبۂ خدمت اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں گے۔
اس موقع پر محمود نواز جاگیردار اور سہیل نائیک نے تہنیت اور محبت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیندر پرمکھ کے عہدے پر فائز ہونا ہمارے والدین کی دعاؤں، ہماری مسلسل محنت اور دوستوں کی نیک خواہشات کا ثمر ہے۔ انہوں نے اس اعزاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو پوری دیانت، محنت اور لگن کے ساتھ نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ دونوں نے تہنیتی تقریب کے انعقاد پر انڈین یوتھ ایسوسی ایشن اور تمام احباب کا دلی شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی نظامت پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار نے کی اور مظہر الوڑی نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے