कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آپلے سرکار سیوا کیندر کے آپریٹروں کے لیے ہدایات

تمام سہولیات کے ساتھ ضروری بینر، نرخ نامہ اور Self Survey لازمی

ناندیڑ: 20؍ اگست(نمائندہ اعتبار) ضلع کے تمام آپلے سرکار سیوا کیندروں کے لیے حکومتی ہدایات کے مطابق تمام سہولیات مکمل کرنا اور 22 اگست 2026 ءتک Self Survey کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے الیکٹرانکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت محکمہ کے 23 جون 2026 ءکے حکومتی فیصلے اور وزیرِ اعلیٰ دفتر کی ہدایات کے مطابق ضلع کے تمام آپلے سرکار سیوا کیندر آپریٹروں کو اپنے مراکز میں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تمام سہولیات فراہم کرنا، ضروری بینر اور نرخ نامہ آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
GIS Mapping اور Geo-Fencing:
ہر آپلے سرکار سیوا کیندر کی GIS Mapping اور 50 میٹر Geo-Fencing کی جائے گی۔ کیندر آپریٹر صرف منظور شدہ Geo-Fencing علاقے سے ہی لاگ اِن کر سکیں گے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض آپلے سرکار سیوا کیندر آپریٹروں نے اب تک ضروری امور کی تکمیل نہیں کی ہے۔ ایسے آپریٹروں کو آخری موقع دیتے ہوئے ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے اپیل کی ہے کہ وہ 22 اگست 2026ء تک تمام ضروری امور مکمل کرکے Self Survey کریں۔ضلع میں آپلے سرکار سیوا کیندروں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 25 ہے، جن میں ناندیڑ ضلع کلکٹر دفتر کے تحت 676، ضلع پریشد کے تحت 1 ہزار 333 اور میونسپل کارپوریشن، میونسپلٹی و نگر پنچایت کے تحت 16 مراکز شامل ہیں۔ریسیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر و رکن سکریٹری، سیتوکمیٹی ناندیڑ نے تمام کیندر آپریٹروں کو متنبہ کیا ہے کہ جو مراکز تمام مقررہ امور مکمل نہیں کریں گے، ان کے مراکز بند کر دیے جائیں گے۔ تمام کیندر آپریٹر اس بات کا نوٹس لیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے