कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسی ای ای کی جانب سے حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں ’’جشنِ آزادی‘‘ کے عنوان پر شاندار ڈرائنگ مقابلہ؛ 462 طلبہ و طالبات نے کی شرکت

پربھنی: 20؍اگست (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انصرام چلنے والے ادارے حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں 18 اگست 2026 بروز منگل کو CEE (Center for Educational Excellence) کی جانب سے یومِ آزادی کے ضمن میں ’’جشنِ آزادی‘‘ کے عنوان پر جماعت چہارم تا نہم کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک شاندار ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد عمل میں آیا۔یہ مقابلہ طلبہ کی عمر اور جماعت کے اعتبار سے تین گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ گروپ A میں جماعت چہارم و پنجم کے 210 طلبہ و طالبات، گروپ B میں جماعت ششم و ہفتم کے 148 طلبہ و طالبات جبکہ گروپ C میں جماعت ہشتم و نہم کے 104 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ اس طرح مجموعی طور پر 462 طلبہ و طالبات نے اس رنگا رنگ ڈرائنگ مقابلے میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور فنی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔طلبہ و طالبات کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی دعوت پر Motivational Speaker، ماہرِ نفسیات، CEE کے نائب سیکریٹری اور ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول کے موظف مدرس جناب امیر خان سر نے شرکت فرمائی۔ اسکول کے صدرِ مدرس جناب محمد اشتیاق سر نے جناب امیر خان سر کا پُرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان کا تعارف بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ڈرائنگ انچارج عبداللہ انصاری سر، شفٹ انچارج خالد عبدالکریم سر، سید محمود سر سمیت تمام تدریسی عملہ موجود تھا۔استقبالیہ مرحلے کے بعد جناب امیر خان سر کے دستِ مبارک سے ربن کاٹ کر ڈرائنگ مقابلے کا باقاعدہ افتتاح عمل میں آیا،افتتاح کے بعد جناب امیر خان سر نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے فنی اور جسمانی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم اور جسمانی تعلیم ایسے اہم شعبے ہیں جن کا تعلق تقریباً تمام مضامین سے ہے اور تعلیمی زندگی کے مختلف مراحل میں ان دونوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائنگ ایک ایسا مؤثر ذریعہ ہے جس کے ذریعے انسان اپنے جذبات، احساسات، خیالات اور تخلیقی صلاحیتوں کو خوبصورتی کے ساتھ دوسروں تک پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے طلبہ کو کھیل کود کی اہمیت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو اپنے فارغ اوقات میں روزانہ دو گھنٹے کھیلنے کے لیے ضرور نکالنا چاہیے۔ صحت مند سرگرمیوں سے نہ صرف جسمانی صحت بہتر رہتی ہے بلکہ ذہنی توازن، خود اعتمادی اور مثبت سوچ بھی پروان چڑھتی ہے اور طلبہ احساسِ کمتری سے محفوظ رہتے ہیں۔ امیر خان سر نے طلبہ و طالبات سے مختلف سوالات بھی کیے، جن کے جوابات طلبہ نے نہایت اعتماد، شائستگی اور خود اعتمادی کے ساتھ دیے۔ طلبہ کے پُراعتماد جوابات نے ان کی ذہنی بیداری اور تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی کو نمایاں کیا۔ڈرائنگ مقابلے میں شریک طلبہ و طالبات نے ’’جشنِ آزادی‘‘ کے موضوع پر نہایت خوبصورت، دلکش اور تخلیقی فن پارے تیار کیے اور اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو کاغذ پر رنگوں کی صورت میں پیش کیا۔ مقابلے کے دوران طلبہ کا جوش، انہماک اور تخلیقی صلاحیتیں قابلِ دید رہیں۔ مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے منتخب طلبہ و طالبات کو CEE کی جانب سے انعامات سے نوازا جائے گا۔طلبہ و طالبات کی اس شاندار کارکردگی اور مقابلے میں بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے صدر جناب افضل سیٹھ پاڈیلا صاحب، سیکریٹری جناب الحاج غلام محمد مٹھو صاحب اور ہائی اسکول کے سیکریٹری جناب موسیٰ یوسف ناگانی صاحب نے طلبہ کو مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ طلبہ اسی جذبے، خود اعتمادی اور محنت کے ساتھ مستقبل میں بھی مختلف تعلیمی، فنی اور تخلیقی مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے کامیابی کی نئی منزلیں طے کریں گے۔یہ ڈرائنگ مقابلہ طلبہ کے اندر موجود تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، خود اعتمادی پیدا کرنے، فنونِ لطیفہ سے انسیت بڑھانے اور حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینے کی سمت ایک قابلِ تحسین قدم ثابت ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے