कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جواں سال انجینئر علقمہ باغبان اور محمد پیرزادے کی نئی پیش رفت، گیلیگزی کنسٹرکشن فرم کا افتتاح

سولاپور :20؍اگست(سلطان اختر ):تیلنگی پاچھا پیٹھ علاقے میں "گیلیگزی کنسٹرکشن فرم” (Galaxy Construction Firm) کی شاندار افتتاحی تقریب بروز بدھ شام 7.30 بجے نہایت تزک و احتشام کے ساتھ عمل میں آئی۔ اس تقریب میں فرم کے روحِ رواں, جواں سال انجینئر علقمہ باغبان اور انجنئیر محمد پیرزادے نے تمام تشریف فرما باوقار, معزز مہمانان گرامی، دوست احباب اور شرکا کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔اس پرمسرت موقع پر مدعوین اور شہر کی معزز شخصیات نے نوجوان انجینئرز کو پھولوں کے خوبصورت دستے (بکے) اور شال پیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی، نیز ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔تقریب میں راجا باغبان سر، پرنسپل ہارون رشید باغبان، فعال معلم ذوالکفل باغبان , جنید شیخ, رفیق نلامندو, اظہر چیتاپورے,عیسی سید,سلطان اختر کے علاوہ شہر کی کئی ممتاز شخصیات , دوست احباب ,کثیر تعداد میں شریک تھے۔افتتاحی تقریب کی یادگار تصویر میں (دائیں سے) محمد حسین تامبولی،توصیف دیونی, القمہ راجا باغبان، محمد پیرزادے، سنئیرمعلم دلدار شیخ، کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے