कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام ماہانہ محفل

قرآن خوانی وذکراللہ کا انعقاد

حیدرآباد۔10/اگست(راست) باسط افتخاری کے بموجب اتوار بتاریخ 9/اگست، 25 صفرالمظفربمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطنؒ چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں زیرنگرانی گدی نشین مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم علامہ افتخار المشائخ حضرت پیرافتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجریؒ بعد نماز عصرحلقہ ذکراللہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ بعد نماز مغرب مولانا اکبرالدین ذاکر افتخارخلیفہ ونواسہ حضرت پیر چشتی سید ولی اللہ حسینی کی صدارت میں محفل قرآن خوانی منعقد کی گئی۔ بعدازاں گدی نشین کاشف اللہ حسینی کی سرپرستی میں محفل قصیدہ بردِ شریف کا انعقاد عمل میں آیا۔ بعدازاں بہ مزار جدامجد مولائی مرشدی کنزالعرفان حضرت سید محمد افتخار علی شاہ وطنؒ میں پیشکشی چادر گل و عطر بیزی عمل میں آئی۔ بعدازخانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں گدی نشین سید کاشف اللہ حسینی صاحب نے تمام عالم اسلام و بالخصوص مرحومین خانوادئے حضرت وطن ومریدین ومعتقدین اور حاضرین محفل کے لئے دعائے مغفرت ودعائے خیر فرمائی۔ محفل کا اختتام تناول تبرک پرہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے