कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام مجلس اربعین شہدائے کربلا کا انعقاد

حیدرآباد۔4/اگست(راست) باسط افتخاری کے بموجب بروز پیر بتاریخ 3/اگست مطابق 19/صفرالمظفر بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطن چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں زیرنگرانی گدی نشین مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم افتخار المشائخ حضرت پیر افتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجریؒ بعد نماز عصر خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں مجلس عربین شہدائے کربلا کا انعقاد عمل میں آیا۔ محفل کا آغاز دسترخوان ذکراللہ سے ہوا جس کی صدارت محترم المقام مولانا خواجہ اکبرالدین ذاکر افتخاری ہاشمی خلیفہ ونواسہ حضرت پیر چشتی سید محمد ولی اللہ حسینی کررہے تھے۔ بعد نماز مغرب خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں مجلس اربعین کے موقع پر حسب روایات گدی نشین مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی کی قیادت میں مولانا خواجہ اکبرالدین ذاکرافتخاری نے آثار شریف کی زیارت کروائی۔ اس موقع پر خانوادائے افتخاریہ سنجریہ چشتیہ کے مریدین و معتقدین اور حاضرین محفل نے فیوض اور برکات حاصل کئے۔ بعدازاں نماز عشاء گدی نشین کاشف حسینی و ذاکرالدین افتخاری کی صدارت میں محفل نعت گوئی و قصیدہ بُردِ شریف کا انعقاد عمل میں آیا۔ بعدازاں بہ مزار جدِ امجد مولائی مرشدی کنزالعرفان حضرت پیر افتخار علی شاہ وطنؒ پیشکشی چادر گل ہائے عقیدت و عطر بیزی عمل میں آئی۔ گدی نشین پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی نے بارگاہِ خیرالانامؐ میں صلوۃ وسلام پیش کرنے کے بعد تمام عالم اسلام کے لئے بالخصوص مرحومین خانوادئے وطنؒ اور حاضرین محفل و مریدین کے لئے دعائے مغفرت و دعائے خیر فرمائی۔ محفل کا اختتام تناول تبرک پر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے