कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردو ہال قہقہوں سے گونج اٹھا، معین امر بمبو کے مزاحیہ شعری مجموعے کی رسمِ اجرا

پروفیسر ایس اے شکور، ڈاکٹر مشتاق احمد سہروردی اور جاوید کمال کی تقاریر

حیدرآباد، 20 جولائی (پریس نوٹ): فولس پیراڈائز کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام اردو ہال، حمایت نگر میں ڈاکٹر معین امر بمبو کے مزاحیہ شعری مجموعے’’بیگن کی شاعری‘‘ کی رسمِ اجرا پروفیسر ایس اے شکور اور ڈاکٹر مشتاق احمد سہروردی (گلبرگہ) کے ہاتھوں عمل میں آئی۔صدرِ جلسہ پروفیسر ایس اے شکور نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ "بیگن” حیدرآبادیوں کا تکیہ کلام بن چکا ہے۔ وہ ہر بات میں بیگن شامل کر دیتے ہیں، حالانکہ بیگن ایک ترکاری کا نام ہے۔ لوگ بگھارے بیگن اور بیگن کا بھرتا مزے لے کر کھاتے ہیں، لیکن گفتگو میں اس کا استعمال معیوب سمجھا جاتا ہے۔ کتاب کا سرورق بڑا معنی خیز ہے، جو موجودہ دور میں کتابوں کی کم ہوتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ابتدا میں ڈاکٹر جاوید کمال نے طنز و مزاح سے بھرپور انشائیہ پیش کیا۔ انہوں نے معین امر بمبو کی ’’بیگن کی شاعری‘‘ کے سلسلے کو اکبر اعظم اور بیربل کے واقعے سے جوڑ دیا اور محمد قلی قطب شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محمد قلی قطب شاہ نے بھی ترکاریوں پر نظمیں لکھی تھیں، اسی سے متاثر ہو کر معین امر بمبو نے اپنے مجموعے کا نام "بیگن کی شاعری” رکھا۔کے بی این ٹائمز، گلبرگہ کے شریک مدیر ڈاکٹر مشتاق احمد سہروردی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور بہنوئیوں کے ناز و نخرے پر طنز و مزاح سے بھرپور انشائیہ سنایا اور معین امر بمبو کو مبارکباد پیش کی۔اس کے علاوہ آئرلینڈ سے تشریف لائے مہمان کریم الدین محمد، گلبرگہ سے تشریف لائے میاں سردار فیروزآبادی، ممتاز صحافی جناب کے این واصف، جناب ابو مسعود عبدالغنی، موظف تحصیلدار محبوب نگر، جناب محمد ظہور الدین، سکندرآباد کوآپریٹو بینک، اور صوفی سلطان شطاری نے بڑے ہی پُرلطف انداز میں معین امر بمبو کے فن کو سراہا۔ادبی اجلاس کی نظامت ڈاکٹر جاوید کمال نے طنز و مزاح سے بھرپور انداز میں کی۔ تقریب کی ابتدا ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کے نعتیہ کلام سے ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کو ملازمت سے حسنِ خدمات پر سبکدوش ہونے پر انجمن ریختہ گویاں اور فولس پیراڈائز کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ممتاز شاعر نجیب احمد نجیب نے ڈاکٹر معین امر بمبو کی شخصیت اور مجموعۂ کلام پر تبصرہ پیش کیا۔ بعد ازاں مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی نظامت طنز و مزاح کے ممتاز شاعر لطیف الدین لطیف نے کی۔ جناب شاہد عدیلی، فرید سحر، وحید پاشاہ قادری، ڈاکٹر معین امر بمبو، لطیف الدین لطیف، نجیب احمد نجیب، شبیر خاں اسمارٹ اور ڈاکٹر حسام الدین طلعت نے اپنے مزاحیہ کلام سے محفل کو زعفران زار بنا دیا۔مشہور کامیڈین شہاب الدین پایا نے اپنے منفرد خاکوں سے سامعین کو بار بار قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔ ڈاکٹر جاوید کمال کے اظہارِ تشکر پر اس یادگار اور قہقہہ بردوش محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے