कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر ریاستی TET پرچہ لیک معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن مہاراشٹر کا وزیرِ تعلیم دادا بھوسے سے مطالبہ

ممبئی: 27 جون(پریس ریلیز) مہاراشٹر ریاستی ٹیچر ایلیجیبلیٹی ٹیسٹ (TET) کے پرچہ لیک معاملے نے ریاست کے تعلیمی نظام کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور لاکھوں ایماندار امیدواروں کا امتحانی نظام پر اعتماد متزلزل ہوا ہے۔ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کر کے تمام قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ یہ مطالبہ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن مہاراشٹر نے ریاست کے وزیر برائے اسکولی تعلیم و کھیل دادا بھوسے سے کیا ہے۔اسوسی ایشن کے ریاستی صدر محمد عتیق شیخ نے وزیرِ تعلیم دادا بھوسے کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ استاد معاشرے کا ایک باوقار اور قابلِ اعتماد ستون ہوتا ہے، لیکن چند افراد کی بدعنوانی کی وجہ سے پورے اساتذہ طبقے کی عزت و وقار متاثر ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔یادداشت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امتحانی نظام میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سیکیورٹی اور رازداری کے مؤثر انتظامات نافذ کیے جائیں، سوالیہ پرچوں کی تیاری، طباعت، نقل و حمل اور تقسیم کے ہر مرحلے پر آزادانہ نگرانی اور جوابدہی یقینی بنائی جائے، پرچہ لیک یا دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتوں کے ذریعے سخت کارروائی کی جائے، ایماندار امیدواروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے، اور امتحانی نظام میں شفافیت بڑھانے کے لیے ایک آزاد نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا جائے۔اس سلسلے میں مہاراشٹر ریاستی امتحانی کونسل، پونے کے معزز کمشنر کو بھی یادداشت کی نقل ارسال کی گئی ہے۔اسوسی ایشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تعلیمی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے حکومت فوری اور مؤثر اقدامات کرے، غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنائے، اور اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے۔
جاری کنندہ:
شعبۂ تعلقاتِ عامہ
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن، مہاراشٹر

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے