कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیو گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن,گولکنڈہ میں بین الاقوامی یومِ یوگا کا انعقاد

گولکنڈہ:21؍جون ( راست) بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر بروز ہفتہ گولکنڈہ کے نیو گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن (NGDCW) میں یوگا پروگرام کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام کالج کے نیشنل سروس اسکیم (NSS) یونٹ کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا۔اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر ٹی۔ سری لکشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوگا کی مشق صرف ایک جسمانی ورزش نہیں ہے، بلکہ یہ ذہنی سکون اور ارتکاز کو بھی فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ ایک صحت مند اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔یہ تقریب این ایس ایس (NSS) پروگرام آفیسر پروفیسر حمیرہ سعیدکی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام میں انچارج فزیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر بالا سرینواس نے پرانایام، پدماسن، وجراسن اور جیسے مختلف آسن کروائے۔ سب نے یوگا کے مختلف آسن اور پرانایام کی مشق کی۔طالبات میں صحت کے حوالے سے شعور بیدار کرنے میں اس پروگرام نے اہم کردار ادا کیا۔ اس پروگرام میں کالج کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے ساتھ ساتھ طالبات نے بھی نے شرکت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے