कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس منعقد، مثالی اضلاع و مساجد کے قیام کا فیصلہ

نئی دہلی:18؍مئی ( راست) جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس 17 مئی 2026 بروز اتوار صبح 9:30 بجے مسجد تکیہ کالے خاں میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی صدر مولانا محمد قاسم نوری قاسمی نے فرمائی، جبکہ سرپرستی نائب صدر قاری عبد الغفار نے کی۔ اجلاس کا آغاز مولانا کفایت اللہ کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جبکہ مولانا ارشد ندوی نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرکے مجلس کو معطر کیا۔ تمہیدی کلمات مفتی خلیل احمد قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے پیش فرمائی ۔ جبکہ نظامت کے فرائض مولانا آفتاب عالم صدیقی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء صوبہ دہلی اور قاری عبد السمیع جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ، جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے مشترکہ طور پر انجام دیے۔
صدرِ اجلاس نے مختلف ایجنڈوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے تنظیمی و تعلیمی اہداف کی وضاحت کی، جبکہ مفتی گلزار قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع شاہدرہ نے مثالی مساجد کے طریقۂ کار اور ان کے عملی خدوخال پر جامع گفتگو کی۔ اجلاس میں یہ اہم فیصلہ لیا گیا کہ آئندہ چھ ماہ کے اندر ہر ضلع میں پانچ تا چھ مثالی مساجد اور کم از کم دس منظم مکاتب قائم کیے جائیں گے۔
مجلسِ عاملہ نے مثالی اضلاع کے لیے بھی جامع رہنما اصول مرتب کیے۔ فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع کے لیے پانچ بنیادی شعبہ جاتی کاموں کو نافذ کرنا لازم ہوگا، جبکہ اختیاری کاز میں سے کم از کم دو کام انجام دینے کی کوشش کرنی ہوگی ۔ اضلاع کی اچھی کارکردگی کی بنیاد پر اے پلس، اے، بی، سی اور ڈی گریڈ مقرر کیے جائیں گے، اور نمایاں خدمات انجام دینے والے اضلاع و ذمہ داران کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔
اجلاس میں صوبائی لیگل سیل کے تحت ہر ضلع میں ماہرینِ قانون پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح تحفظِ اوقاف اور تحفظِ مدارس کے لیے صوبائی و ضلعی سطح پر الگ الگ کمیٹیاں قائم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ مزید برآں 28 اور 29 جون کو دو روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔
مجلسِ عاملہ نے یہ بھی طے کیا کہ مثالی اضلاع کے اہداف کے حصول کے لیے تمام اضلاع جلد اپنے تعارفی پروگراموں کی تاریخیں مقرر کرکے صوبائی دفتر کو مطلع کریں۔ اجلاس میں صوبہ دہلی کے آرگنائزر کے تقرر، زون وائز تنظیمی نظام کی تشکیل، اور ہر ضلع میں کم از کم دس سمر کیمپ قائم کرنے کی تجاویز کو بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں مولانا محمد قاسم نوری قاسمی صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی، مولانا آفتاب عالم صدیقی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء صوبہ دہلی، قاری عبد الغفار نائب صدر ،مفتی خلیل احمد قاسمی نائب صدر ،مولانا اخلاق قاسمی نائب صدر، قاری عارف قاسمی نائب صدر ، مفتی اشرف علی، قاری عبد السمیع، مفتی نثار، مفتی گلزار قاسمی، مولانا ارشد ندوی، مفتی سلمان قاسمی، مفتی محمد انصار الحق قاسمی، قاری سلیم، حافظ یوسف اور قاری شاہد بدری سمیت دیگر منتظمہ و ذمہ داران شریک رہے۔
اجلاس کا اختتام قاری عبد الغفار کی دعا پر ہوا۔
دہلی برانچ آفس : جمعیۃ علماء صوبہ دہلی

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے