कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نابینا خاتون کا منگل سوتر چرانے والی ملزمہ دو گھنٹوں میں گرفتار

24 گھنٹوں میں چارج شیٹ داخل

ناندیڑ:16؍مئی ( نمائندہ اعتبار) سڈکو علاقے میں ایک نابینا میاں بیوی کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے میں ایک خاتون ملزمہ نے ان کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منگل سوتر چرا لیا، مگر ناندیڑ دیہی پولیس نے غیر معمولی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف دو گھنٹوں کے اندر اسے گرفتار کر لیا۔ خاص بات یہ ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے محض 12 گھنٹوں کے اندر عدالت میں چارج شیٹ بھی داخل کر دی گئی، جبکہ مسروقہ زیور برآمد کر کے متاثرہ خاتون کو واپس کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق13 مئی 2026ء کو دوپہر تقریباً 1 سے 2 بجے کے درمیان سڈکو علاقے میں نابینا خاتون اپنے گھر کے سامنے بیٹھی بال سنوار رہی تھیں۔ اسی دوران انہوں نے گلے سے سونے کا منگل سوتر اتار کر پاس رکھ دیا تھا۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نامعلوم خاتون نے تقریباً 2 گرام وزنی اور اندازاً 20 ہزار روپئے مالیت کا منگل سوتر چرا لیا۔15 مئی کو شام 5 بج کر 41 منٹ پر ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی، جس کے مطابق مقدمہ نمبر 558/2026 بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 303 (2) کے تحت درج کیا گیا۔سب ڈویژنل پولیس آفیسر پرشانت شندے کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر اومکانت چنچولکر اور ان کی ٹیم، جس میں سب انسپکٹر گیانیشور مٹھواڑ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر رامکشن مورے، نیز عملہ کے انوراگ مولے، سنتوش پوار، آصف علی، گویندر سرملوار اور وشنو کلیانکر شامل تھے، نے فوری تفتیش شروع کی۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جال بچھا کر پولیس نے صرف دو گھنٹوں میں ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار خاتون کی شناخت کاویری پرکاش وکاس مورے (عمر 25 سال، پیشہ گھریلو کام، اصل ساکن امبولی تعلقہ نائیگاؤں ضلع ناندیڑ، حال ساکن سڈکو، ناندیڑ) کے طور پر ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران اس نے جرم کا اعتراف کیا اور مزید تین وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے چوری شدہ منگل سوتر برآمد کر لیا۔ناندیڑ دیہی پولیس نے ایک جذباتی لمحہ اس وقت پیدا کیا جب برآمد شدہ منگل سوتر نابینا خاتون کے شوہر کے ہاتھوں ان کے گلے میں دوبارہ پہنایا گیا۔ یہ منظر دونوں میاں بیوی کے لیے نہایت دل کو چھو لینے والا تھا۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف 24 گھنٹوں کے اندر عدالت میں چارج شیٹ بھی پیش کر دی۔ناندیڑ دیہی پولیس کی اس برق رفتار کارروائی کے باعث نابینا جوڑے کو فوری انصاف ملا ہے اور عوام میں پولیس کے تئیں اعتماد مزید مضبوط ہونے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے