कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملن ویلفیئر سوسائٹی ناندیڑ کی جانب سے 15 اجتماعی شادیوں کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ: 3؍مئی (منور خان) مورخہ 3 مئی 2026ء بروز اتوار صبح 10 بجے بی کے فنکشن ہال، نوری چوک، ناندیڑ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 24 ویں بار 15 اجتماعی شادیوں کی پُرمسرت تقریب عمل میں آئی۔ نکاح اور ایجاب و قبول کی کارروائی حافظ و قاضی محمد رفیق نے بہ حسن و خوبی انجام دی۔
نکاح سے پہلے مفتی سید شفیع الدین صاحب قاسمی اور مولانا سعد عبداللہ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے نکاح کی شرعی حیثیت، زوجین کے حقوق کی ادائیگی اور نکاح کو آسان بنانے کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ملن ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران کی گزشتہ 24 سالوں سے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے دعائیں دیں۔ جبکہ خطبۂ نکاح مولانا طیب صاحب نے پڑھایا۔ آخر میں مولانا سعد عبداللہ کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔
اجتماعی شادیوں میں شرکت کرنے والے دلہا دلہن کے مہمانوں کے علاوہ تمام مہمانوں کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مہمانِ خصوصیہرشواردھن سپکا ل نے اجتماعی شادیوں میں پہنچ کر ملن ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران اور دلہوں کو مبارک باد دی۔
ملن ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے دلہا دلہن کو ضروریاتِ زندگی کا سامان، پلنگ، بستر، الماری، کولر اور دیگر اشیاء فراہم کی گئیں۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے ملن ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران صدر حاجی بابو خان، ستار خان، حاجی محمود خان، محمد صفدر، حاجی محسن چاوش، محمد یعقوب، حاجی محمد امین، شیخ سلیم، سید عمران، شیخ احمد، حاجی سید قیوم علی، حاجی غوث محی الدین، شیخ جلیل، شیخ مبین، عبدالمقیت، محمد عبدالرشید، شیخ احمد چاوش، فیروز بھائی، شیخ ندیم، شیر خان، ایوب خان، شیخ شکیل، بشارت خان اور تمام دوست احباب و جملہ اراکین نے کافی محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے