कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موسیقی کی دنیا کا ایک سنہری باب ختم، آشا بھوسلے کی زندگی پر ایک نظر

ممبئی:12؍اپریل:آشا بھوسلے کو بھارتی موسیقی کی تاریخ کی سب سے مقبول اور بااثر آوازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔آشا بھوسلے 8 ستمبر 1933 کو شہر سنگلی میں پیدا ہوئیں، وہ مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن تھیں اور بچپن ہی سے موسیقی کے ماحول میں پروان چڑھیں، انہوں نے کم عمری میں ہی فلمی گیت گانا شروع کر دیے اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنی ایک الگ شناخت قائم کر لی۔آشا بھوسلے نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1943 میں محض 10 سال کی عمر میں کیا، جبکہ انہیں کلاسیکی موسیقی کی تربیت ان کے والد دینا ناتھ منگیشکر نے دی۔انہوں نے 1950 کی دہائی میں شہرت حاصل کی اور بالآخر دنیا کی معروف ترین پلے بیک گلوکاراں میں شمار ہونے لگیں، ان کی آواز چنچل، جذباتی اور بے حد ہمہ گیر تھی۔اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے فلمی گانوں، غزلوں، قوالی اور کلاسیکی موسیقی سمیت 20 سے زائد زبانوں میں 12 ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کیے اور ایک ہزار سے زیادہ بالی ووڈ فلموں کے لیے اپنی آواز دی۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 7 فلم فیئر ایوارڈز سمیت کئی قومی اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔2011 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے انہیں دنیا کی سب سے زیادہ ریکارڈنگ کرنے والی گلوکارہ قرار دیا، جبکہ گلوکارہ کو 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2008 میں پدم وبھوشن جو بھارت کا دوسرا سب سے بڑا شہری ایوارڈ ہے سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے