कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:57)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ کوئی بھی شخص اپنی صلاحیتوں کا اندازہ اس وقت تک نہیں لگا سکتا جب تک انھیں استعمال نہ کرے۔

٭ کامیابی دِن رات کی جانے والی چھوٹی چھوٹی کوششوں سے سامنے آنے والے نتیجے کا نام ہے۔

٭ کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ کامیاب ہونے کی تڑپ‘ ناکام ہونے کے ڈر پر حاوی ہوجائے۔

٭ زندگی بہت مختصر ہے جب سمجھ آنے لگتی ہے تو دُنیا میں رہنے کا وقت بہت کم رہ جاتا ہے۔

٭ اِ س سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں سے ہیں‘ آپ کے خواب مضبوط ہونے چاہئیں۔

٭ اِس دُنیا میں لوگ بڑے نہیں ہوتے ہیں بلکہ چیلنجز بڑے ہوتے ہیں جن کے سامنے عام انسان اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔

٭ ماضی سے سیکھو، آج کے لیے جیو، کل کے لیے پُرامید رہو اور اہم یہ ہے کہ سوال کرنے سے مت رُکو۔ ( البرٹ آئنسٹائن)

٭ ہارے ہوئے کی صلح، جیتے ہوئے کا تجربہ اور خود کا دماغ انسان کو کبھی ہارنے نہیں دیتا ہے۔

٭ ضد ہے تبھی تو آگے بڑھنے کا جذبہ ہوگا کبھی دیکھا ہے مرے ہوئے آدمی کو جیتتے ہوئے۔

٭ اگر آپ کے ذہن میں آپ کی کامیابی کی تصویر نہیں تو حقیقت میں بھی آپ کامیاب نہیں ہوسکتے۔

٭ آپ اپنی صلاحیتوں کو پہچان کر لوگوں کے لیے مفید اور دُنیا میں تبدیلی کا باعث بنیں۔

٭ سونا تو چاہتا ہوں میں بھی آرام سے لیکن، میرے بڑے خواب مجھے سونے کی اجازت نہیں دیتے۔

٭ جہاں سب کی ہمت ختم ہوتی ہے وہاں سے ہی تاریخ رقم کرنے والوں کی شروعات ہوتی ہے۔

٭ بہت محنت لگتی ہے سلطنت بنانے میں لیکن جب بنتی ہے تو بادشاہ بھی آپ ہی ہوتے ہیں۔

٭ آپ نے کیا پایا سے زیادہ آپ کن مشکلات سے اُبھرے‘ یہ اہمیت رکھتا ہے، یہی آپ کے کریئر کو بیان کرتا ہے۔

٭ کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس حالات میں جی رہے ہیں آپ کو خود ہی اپنے حالات بدلنے ہوں گے۔

٭ زندگی میں آپ کتنی بار ہارے یہ کوئی معنی نہیں رکھتا کیوں کہ آپ جیتنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔

٭ کامیابی آپ سے ۶؍ چیزیں مانگتی ہے:
( ۱) محنت ( ۲) قربانی ( ۳) جدوجہد (۴) جنون ( ۵) صبر ( ۶) یقین

٭ آپ جہاں بھی ہیں اور آپ کے پاس جتنے بھی وسائل ہیں ‘ ان کی مدد سے آپ جو کرسکتے ہیں‘ کر گزریئے۔

٭ آپ کو زندگی میں جتنے زیادہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ اتنا ہی زیادہ آپ زندگی کا تجربہ کرتے ہیں۔

٭ کسی مثالی انسان کی تلاش کرنے کے بجائے کیوں نہ ہم خود مثالی انسان بن جائیں جسے دیکھ کر اوروں کو تحریک ملے۔

٭ تاریخ شاہد ہے کہ اقلیت و اکثریت جو بھی ہو، قوم وہی ترقی کرتی ہے جو خود ترقی کا جذبہ رکھتی ہے۔

٭ میدان میں ہارا ہو ااِنسان پھر سے جیت سکتا ہے لیکن احساسِ کمتری والا انسان کبھی نہیں جیت سکتا۔

٭ دُنیا میں جس نے بھی بڑا بدلاؤ کیا ہے اُسے شروعات میں لوگوں نے بیوقوف کے خطاب سے ہی نوازا تھا۔

٭ جہاں تک دکھائی دے وہاں تک جانے کی کوشش ضرور کریں جب آپ وہاں پہنچو گے تو آپ اُس سے آگے بھی دیکھ پاؤ گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے