कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:55)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ زندگی کو آسان نہیں‘ بس خود کو مضبوط بنانا پڑتا ہے‘ سہی وقت کبھی نہیں آتا ہے۔

٭ جیت پکّی ہو تو بزدل بھی لڑتے ہیں‘ بہادر تو وہ ہے جو ہار پکّی ہو تو بھی میدان نہیں چھوڑتے۔

٭ ہدف ایک ہوتا ہے اور راستے بہت‘ کبھی راستہ بند ہوجائے تو راستہ بدلو ہدف نہیں۔

٭ یہ کامیابی نہیں آسان بس اِتنا سمجھ لیجیے‘ کتابوں کا سمندر ہے اور گہرائی تک جانا ہے۔

٭ کامیاب اپنے لیے نہیں تو اُن کے لیے کامیاب بنوجو تمھیں ناکامیاب دیکھنا چاہتے ہیں!

٭ خود کی سیلفی نکالنا سیکنڈوں کا کام ہے لیکن خود کی پہچان بنانے میں زندگی گزر جاتی ہے!

٭ اگر آج تیرے ساتھ کوئی نہیں ہے تو غم مت کر کیوں کہ دُنیا میں خود سے بڑا کوئی ہمسفر نہیں ہوتا۔

٭ اکیلے رہنے میں کبھی مت ڈرنا‘ کیوں کہ باز ہمیشہ اکیلا اُڑتا ہے اور کبوتر جھنڈ میں۔

٭ کامیاب وہی ہوتے ہیں جو دوسروں کی باتوں پر نہیں خود کی محنت پر بھروسہ کرتے ہیں۔

٭ شیر بنو تخت و تاج کی فکر مت کرو آپ جہاں بیٹھو گے وہیں تخت و تاج ہوجائے گا۔

٭ آج جو ۶؍گھنٹے پڑھنے کے لیے تیار نہیں ہے‘ کل ۱۲؍گھنٹے مزدوری کا کام کرنے کے لیے تیار رہنا۔

٭ کامیابی کے دروازے ان ہی کے لیے کھلتے ہیں جو انھیں کھٹکھٹانے کی طاقت رکھتے ہیں۔

٭ اگر ایک کر سکتا ہے تو تم بھی کرسکتے ہو اور اگر کوئی نہیں کرسکتا تو تمھیں لازمی کرنا چاہیے۔

٭ آپ خود پر یقین کریں‘ جتنا کچھ آپ کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ آپ جانتے ہیں۔

٭ نتائج ان کے حق میں ہوتے ہیں جو مشکل حالات سے بہتری کی راہ تلاش لیتے ہیں۔

٭ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ بیدار ہوجائیں۔

٭ موتی کبھی بھی کنارے پہ خود نہیں آتے، انھیں پانے کے لیے سمندر میں اُترنا ہی پڑتا ہے۔

٭ پڑھنا تو پڑے گا ہمیں کیوں کہ والدین کہہ رہے ہوں گے کہ بیٹا باہر بہت محنت کررہا ہے۔

٭ جو اپنی محنت پر یقین کرتے ہیں وہ دیر سے ہی سہی پر منزل تک پہنچ ہی جاتے ہیں۔

٭ دوسروں کو سوتا دیکھ کر جو آنکھیں کھول کر پڑھتا ہے وہی ایک دن تاریخ رقم کرتا ہے۔

٭ اپنے راستے کی رُکاوٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے‘ رُکاوٹ کو بھول کر اُس پر پُل بنانے پر توجہ دیں۔

٭ وہی شخص تعلیم یافتہ ہے جو یہ سیکھ چکا ہے سیکھنا کیسے ہے اور خود میں تبدیلی کیسے لانی ہے۔

٭ جیتنے کا مزہ تب آتا ہے‘ جب سب آپ کے ہارنے کا انتظار کررہے ہو۔

٭ کبھی ہارنے کا اِرادہ ہو تو ان لوگوں کو یاد کرلینا جنھوں نے کہا تھا تم سے نہیں ہوگا!

٭ رُلانا ہی ہے تو اپنے والدین کو رُلاؤ لیکن آنسو خوشی کے ہونے چاہیے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے