कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:54)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ جب سامنا مشکل ترین امتحان سے ہو تو پھر مسلسل محنت ہی واحد راستہ ہے۔

٭ میں نے یہ پایا ہے کہ خوشی لگ بھگ ہر بار سخت محنت کا نتیجہ ہوتی ہے۔ ( ڈیوڈ گریسن)

٭ جب میں جیتونگا تب چاروں طرف میرے نام کا ہی شور ہوگا۔

٭ جب قسمت ساتھ نہیں دے رہی ہو تو سمجھ لینا محنت ساتھ دے گی۔

٭ جو مزہ اپنی پہچان بنانے میں ہے وہ مزہ کسی کی پرچھائی بننے میں کہاں؟

٭ جو بیج اپنے چھلکے کو اُترنے نہ دے‘ وہ کبھی ایک پھلدار درخت نہیں بن سکتا۔

٭ کامیابی کا راز یہ ہے کہ معمولی کام کو غیر معمولی طریقے سے بہتر انداز میں انجام دیا جائے۔

٭ کوئی بھی کھلاڑی اکثر باتیں ازخود نہیں سیکھتا‘ ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھتا رہتا ہے۔

٭ جو کام آپ کرتے ہیں اُسے پسند کیجیے اور پھر آپ بہترین کارکردگی انجام دیں گے۔

٭ مقام بھی ایسا حاصل کرنا چاہیے کہ لوگوں کو اپنا نام بتانے کی ضرورت نہ پڑے۔

٭ ایک ایسا ہدف ضرور ہونا چاہیے جو آپ کو روز صبح جلد اُٹھنے پر مجبور کردے۔

٭ جنھیں یہ دُنیا کچھ کرنے کے لائق نہیں سمجھتی اکثر وہی لوگ دُنیا کی تاریخ بدلتے ہیں۔

٭ جو لوگ وقت پر پسینہ نہیں بہاتے وہ لوگ بعد میں آنسو بہاتے ہیں۔

٭ خواب وقعت سے بڑے ہیں اُسے پورا کرنے کے لیے ہم بھی تو ضد پہ اڑے ہیں۔

٭ پڑھائی میں کاہلی و سستی کرنا اپنے والدین کی قربانیوں کا مذاق اُڑانا ہے۔

٭ کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب سے پہلے خود پر یقین کریں کہ یہ حاصل کرسکتے ہیں۔

٭ زیادہ نہیں بس اِتنے کامیاب ہوجاؤ کہ اپنے والدین کی ہر خواہش پوری کرسکو۔

٭ منزلیں چاہے کتنی ہی اوٗنچائی پر کیوں نہ ہوں راستے ہمیشہ پیروں کے نیچے ہوتے ہیں۔

٭ محنت اِتنی کرو کہ کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے قیمت دیکھ کر شرمندگی محسوس نہ ہو۔

٭ تنقید‘ فقرے بازی اور طنز سے حوصلہ نہ ہارو، شور کھلاڑی نہیں تماشائی کیا کرتے ہیں۔

٭ جو مزہ اپنے دَم پر کامیاب بننے میں ہے وہ مزہ کروڑوں‘ اربوں کی دولت میں بھی نہیں۔

٭ وقت پر اُس ہر کام کو پورا کرو جو ضروری ہے کیوں کہ وقت سے زیادہ قیمتی اور کچھ بھی نہیں۔

٭ اگر آپ آج رُک جاتے ہیں تو آپ کی آج تک کی ساری جدوجہد برباد ہوجائے گی۔

٭ اپنے ہدف کو ہمیشہ اوٗنچا رکھو اور تب تک مت رُکو جب تک آپ اُسے حاصل نہیں کرلیتے۔

٭ کامیابی کے سفر میں دھوپ کی بہت اہمیت ہے کیوں کہ چھاؤں ملتے ہی قدم رُکنے لگتے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے