कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:53)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ سنو جہاں تک راستہ دکھائی دے رہا ہے کم سے کم وہاں تک تو چلو۔

٭ اگر اِرادوں میں جان ہو تو منزل تک آسانی سے پہنچا جاسکتاہے۔

٭ اپنے راستے خود چنئے کیوں کہ آپ کو آپ سے بہتر اور کوئی نہیں جانتا۔

٭ دورانِ تعلیم اپنے مستقبل کا تعین کرنے والے نوجوان ہمیشہ کامیابی کی منزلیں طے کرتے ہیں۔

٭ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارو مدار صحت مند اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی وجہ سے ممکن ہے۔

٭ ماں باپ کی فرمانبرداری‘ اُستاد کی عزت کرنا زندگی میں کامیاب ہونے کی ضمانت ہے۔

٭ کسی کے قدموں میں گر کر کامیابی پانے کے بدلے اپنے قدموں پر چل کر کچھ بننے کی ٹھان لو۔

٭ اپنا وقت برباد مت کرو ،وقت کی بربادی آپ کی زندگی کی بربادی کے برابر ہے۔

٭ انتظار کرنے والوں کو اِتنا ہی ملتا ہے جتنا کہ کوشش کرنے والے چھوڑ دیتے ہیں۔

٭ صرف خواب دیکھنے سے کچھ نہیں ہوگا انھیں حقیقت بنانے کے لیے محنت بھی ضروری ہے۔

٭ ہمارا ڈر ہی ہمارے ناکام ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے اس لیے ڈر سے ڈٹ کر لڑے۔

٭ کوشش آخری سانس تک کرنی چاہیے‘ منزل ملے یا تجربہ دونوں ہی قیمتی ہے۔

٭ ناکامی مجھے تب تک نہیں مل سکتی جب تک میری کامیابی پانے کی خواہش مضبوط ہے۔

٭ زندگی میں سب سے بڑی خوشی اُس کام کو کرنے میں ہے جسے لوگ کہتے ہیں تم نہیں کرسکتے۔

٭ یقین اگر دوسروں پر ہو تو کمزور ی بن جاتا ہے اور خود پر ہو تو طاقت بن جاتا ہے۔

٭ انتظار مت کرو‘ جتنا تم سوچتے ہو زندگی اُس سے کئی زیادہ تیزی سے نکل رہی ہے۔

٭ بہت مشکل ہوتا ہے اُس شخص کو ہرانا جسے چلنا بُرے وقت نے سیکھایا ہو۔

٭ اوٗنچائیوں پر پہنچنے کا حق اُن ہی کو ہے جو اپنے حوصلے ٹوٹنے نہیں دیتے۔

٭ اکیلے چلنا سیکھ لو‘ ضروری نہیں جو آج تمہارے ساتھ ہے وہ کل بھی تمہارے ساتھ رہے۔

٭ کیسے ہار جاؤں میں تکلیفوں کے آگے‘ میری ترقی کی آس میں ماں کب سے بیٹھی ہے!

٭ جسے خود پر بھروسہ ہو وہ یہ ہی کہتا ہے‘ محنت کر قسمت کا لکھا بھی بدلتا ہے۔

٭ ہمت مت ہارو کیوں کہ پہاڑ سے نکلنے والی نہروں نے آج تک کسی سے نہیں پوچھا سمندر کتنا دوٗر ہے۔

٭ خود کی سیلفی لینے سے اچھا ہے خود کو ایسا بناؤ کہ سب تمہارے ساتھ سیلفی لے۔

٭ مشکل ترین حالات میں کچھ لوگ ٹوٹ جاتے ہیں تو کچھ لوگ ریکارڈ ہی توڑ دیتے ہیں۔

٭ با ہمت لوگ کبھی ہارا نہیں کرتے یا وہ جیت جاتے ہیں یا کچھ سیکھ جاتے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے