कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:51)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ خود کو اِتنا ضدی بناؤ کہ مشکلیں خود شرمندہ ہوجائیں۔

٭ محنت اِتنی ایمانداری سے کرو‘ خواب مجبور ہوجائے سچ ہونے کے لیے۔

٭ مشکلیں ہرانا تو چاہتی ہیں مگر ہم ہارنے والوں میں سے نہیں ہیں۔

٭ زندگی میں نظم و ضبط اورجیتنے کی بھوک آپ کو کسی بھی میدان میں چمپئن بنا سکتی ہے۔

٭ کچھ بھی اِتنا مشکل نہیں ہے اگر آپ اُسے چھوٹے چھوٹے کاموں میں تقسیم کرلیں۔

٭ جب آپ خود کو تراشتے ہیں، تب دُنیا آپ کو تلاش کرتی ہے۔

٭ یاد رکھنا صرف وہی خواب سچ ہوتے ہیں جس کے لیے آپ سونا چھوڑ دے۔

٭ جس نے بھی خود کو خرچ کیا ہے ‘ دُنیا نے اُسی کو گُوگل پر سرچ کیا ہے۔

٭ کامیابی اُن ہی کاموں کو کرنے سے ملتی ہے جنھیں کرنے کا دِل نہیں کرتا ہے۔

٭ کامیابی تب ملے گی جب آپ کے خواب آپ کے ڈر سے بڑے ہوجائیں گے۔

٭ میرا کامیاب انسان بننے کا خواب میری نیند سے کئی گنا زیادہ ضروری ہے۔

٭ یاد رکھنا جو جتنا تپتا ہے اس دُنیا میں اس کی قیمت اُتنی ہی بڑھتی ہے۔

٭ محنت وہ سنہری چابی ہے جو بند مستقبل کے دروازے بھی کھول دیتی ہے۔

٭ کامیابی کبھی بھی عمر دیکھ کر نہیں آتی ہے وہ صرف تمہاری محنت اور لگن دیکھ کر آتی ہے۔

٭ ممکن کی سرحد جاننے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے ناممکن سے بھی آگے نکل جانا۔

٭ اپنے آپ پر بھروسہ کرو تمہارے اندر کچھ ایسا ہے جو ہر رُکاوٹ سے بڑا ہے۔

٭ جو شخص صرف صبح اُٹھنے سے نہیں جیت سکتا وہ زندگی میں کچھ نہیں کرسکتا۔

٭ غلطی مان لینے کی ہمت اور اصلاح کرنے کی نیت ہو تو انسان بہت کچھ سیکھ سکتاہے۔

٭ ٹاپرس کی عادت ہوتی ہے بھلے ہی وہ کم پڑھے لیکن وہ روز پڑھتے ہیں۔

٭ پتھر بھلے ہی آخری چوٹ سے ٹوٹتا ہے لیکن پہلی چوٹ بھی بیکار نہیں جاتی!

٭ ایک پورا کیا ہوا کام آدھے ادھورے کام سے بہت زیادہ بہتر ہے۔

٭ بڑے خواب دیکھنے والے اپنے خوابوں کی اُڑان کسی سے پوچھ کر نہیں بھرتے۔

٭ گزرے ہوئے کو نہیں بدلا جاسکتا لیکن مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے۔

٭ یاد رکھنا دُنیا آپ کے بہانوں سے نہیں آپ کے کارناموں سے بدلتی ہے۔

٭ زندگی تو ہر کوئی جی لیتا ہے، بات تو تب بنے جب زندگی مثال بنے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے