किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کویت کے نو منتخب امیر اپنے بھائی شیخ نواف کی تدفین پر غم میں آبدیدہ

کویت:۱۸؍دسمبر:کویت کے مرحوم امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ایک سادہ تقریب میں ہفتے کے روز 86 برس کی عمر میں انتقال کر جانے کے بعد انہیں اتوار کو صلبیخات قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
"آنسو چھلک پڑے "
سوشل میڈیا پر کویت کے نئے امیر الشیخ مشعل الاحمد کی ویڈیو کلپس اور تصاویر گردش کر رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں انہیں اپنے بھائی مرحوم امیر کویت الشیخ نواف الاحمد کی تدفین کی تقریب میں آبدہ ہوگئے۔الشیخ مشعل نے اتوارکی صبح الصدیق کے علاقے میں واقع بلال بن رباح مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اپنے بھائی کی تدفین میں شرکت کی۔
الشیخ مشعل الاحمد کویت کے نئے امیر مقرر
ہفتے کو کویتی کابینہ نے کویتی ولی عہد کو ملک کے امیر الشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو ان کے بھائی الشیخ نواف کے بعد ان کی جگہ امیر کویت مقرر کیا گیا تھا۔قابل ذکرہے کہ الشیخ مشعل نے 8 اکتوبر 2020 کو کویت میں ولی عہد کا عہدہ سنبھالا تھا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے