किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ابو ظبی میں عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ دینے کا اعلان

ابوظبی:16؍دسمبر:متحدہ عرب امارات نے اپنے دارالحکومت ابوظبی میں عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان امارات کے میونسپلٹیز اینڈ ٹرانسپورٹ کے محکمے ( ڈی ایم ٹی) کی طرف سے کیا گیا ہے۔ یہ سہولت تمام پبلک مقامات پر جن میں پارک، سمندر کنارے اور بسیں بھی شامل ہوں گی دستیاب ہوں گی۔ابوظبی میڈیا آفس کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا یہ اقدام ابو ظبی کو سمارٹ سٹی بنانے کے لیے ‘سمارٹ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ’ کے تحت شروع کیا جارہا ہے۔اس منصوبے کے تحت جن مقامات کو بطور خاص ‘وائی فائی’ کی سہولیات شہریوں کو پیش کی جائیں گی ان کی جاری کردہ بیان میں نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔ 2019 میں ابو ظبی نے اعلان کیا تھا کہ سرکاری بسوں میں انٹر نیٹ کی سہولت دی گئی ہے۔ابوظبی کے پڑوس میں موجود دبئی میں مالز ، بسوں، میٹروز اور ائیر پورٹس وغیرہ میں انٹر نیٹ کی سہولت عوام کو مفت دی گئی ہے۔ رواں سال کے شروع میں شارجہ نے بھی اعلان کیا تھا کہ انٹر سٹی بسوں میں انٹر نیٹ اور ‘وائی فائی’ کی سہولتیں دی جائیں گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے