किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

متحدہ عرب امارات: گھریلو ملازمین فراہم کرنے والی دو کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

دبئی،16؍دسمبر:متحدہ عرب امارات نے گھروں میں کرنے والے ملازمین کی بھرتی کرنے والی دو کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ ان کمپنیوں پر ملازمین کے حوالے سے بنائے گئے ضابطوں اور ملازمین کو دیے جانے والے حقوق کی پابندی نہ کرنے کا الزام تھا۔امارات کی وزارت انسانی وسائل نے لائسنس منسوخی کا اعلان جمعہ کے روز کیا ہے۔ متاثرہ کمپنیوں میں ‘امارات انٹر نیشنل سنٹر فار ڈومیسٹک ورکرز’ اور ‘الشمسی ڈومیسٹک ورکرز’ سروسز شامل ہیں۔اس فیصلے کا اعلان سوشل میڈیا آٹ لیٹ ‘ایکس’ پر بھی کر دیا گیا ہے۔ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی ہیں۔سرکاری خبر رساں ادارے ‘وام’ کے مطابق ان دونوں کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا بھی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے۔مقامی طور پر ملازمین فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے لازم ہے کہ اپنے کارکنوں کو بروقت ادائیگیاں کریں، ان کی مناسب رہائش وغیرہ سمیت دیگر حقوق کو پورا کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے