कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں نعتیہ و غیر نعتیہ شعر ی نشست کاا نعقا د

پربھنی:26؍اکتوبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمدسرورشریف)بتاریخ 23؍اکتوبر 2025ءشب 09 بجے بمکان محبِ اُردومحمدعبدالباقی بارہ امام پربھنی میں ایک پُروقار نعتیہ وغیرنعتیہ شعری نشست کاکامیاب انعقادبضمن گیارو یں شریف کیاگیاجسکی مسندِصدارت پرسمیع ﷲ خان سابق لکچررکے۔کے۔ا یم کالج‌مانوت جلوہ افروز تھے اوربطورِمہمانانِ خصوصی شفیع احمدشفیع،ڈاکٹرمنیب حنفی شریکِ محفل رہے۔اِس مبارک محفل میں استاذُالاساتذہ ماہرِ علمِ عروض شفیع احمدشفیعؔ کااستقبال”افکارِبصیرت”شکاگوامریکہ میں نعتِ پاک طبع ہونےکی خوشی میں اور ڈاکٹرمنیب حنفی کاشعری مجموعہ”کھلتی کلیاں”منظرِعام پرآنےکےسبب صا حب خانہ محمدعبدالباقی و سیفی اعظمی سیفؔ کے ہاتھوں استقبال کیاگیا ۔سبھی شعراءحضرات کی خدمت پھول پیش کرکےخوش آمدیدکیاگیا۔ناظمِ نشست سیفی اعظمی سیف نے نعتیہ اشعارسےمحفل کی روحانیت میں اضافہ کردیاجن شعراء ونعت خواں حضرات نےحمد، نعت ومنقبت وغزلوں سےسامعین کومحظو ظ فرمایا اُن میں صدرِمحفل سمیع ﷲ خان،شفیع احمد شفیعؔ،کلیم کسک،ڈاکثر منیب حنفی،سیفی اعظمی سیفؔ،عبید ﷲ خان،محمدکیفی، شعیب خان،احمد علی خان، عبدالرحمٰن کےنام شامل ہیں۔ صدرِمحفل نےصنفِ نعت پاک پراظہارِخیال فرمایااورشعراء حضرات کونعت پاک کہنےکےلیےمتوجہ کروایا۔جن باذوق سا معین نےرونقِ محفل کودوبالا کیااُن میں سعیدپاشا،کامران خان،شیخ مختار ، عبدالباری شامل ہیں ۔رات دیرگئےمحمد عبدالباقی کے اظہارِ تشکر پرنشست کا اختتام عمل میں آیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے