कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پروفیسر محبوب ثاقب کومہاراشٹر اسٹیٹ اردواکادمی ،ممبئی کا مثالی معلم 2023ء برائے ڈگری کالج ایوار ڈ

بتاریخ :10؍اکتوبر(راست)کو مہاراشٹراسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کی جانب سے منعقدہ اردو اکادمی ممبئی کے گولڈن جوبلی جشن کے موقع پر، پروفیسر محبوب ثاقب کومہاراشٹر اسٹیٹ اردواکادمی ،ممبئی کے مثالی معلم ۲۰۲۳ برائے ڈگری کالج ایوار ڈ سے نوازا گیا۔شعبہ اردو شیواجی کالج اودگیر میں برسر خدمت اردو زبان وادب کے استاد پروفیسرڈاکٹرشیخ محبوب شیخ نظیرالدین (محبوب ثاقب ) کو ان کی تعلیمی لیاقت ، تدریسی خدمات اور تحقیقی و تنقیدی کارکردگی کے پیش نظر مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکادمی ممبئی کی جانب سے دیا جانے والا *مثالی معلم ۲۰۲۳ برائے ڈگری کالج * کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے اردو زبان و ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال قومی و ریاستی سطح پرمختلف ایوارڈز اور اعزازات دیے جاتے ہیں۔اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اکادمی نے سال 2021ء، 2022ء اور 2023ء کے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ان ایوارڈز میں مرزا غالب ایوارڈ، ولی دکنی ایوارڈ، خصوصی ایوارڈ، صحافتی ایوارڈ، نیو ٹیلنٹ ایوارڈ، لے آؤٹ ایوارڈ اور مثالی معلم ایوارڈ شامل ہیں۔ ہر سال یہ اعزازات ان افراد کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے اردو زبان، ادب، صحافت اور تدریس کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں یا نئی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہو۔ان ایوارڈز کیلئے امیدواروں کے انتخاب کی غرض سے وزیر برائے اقلیتی امور کی منظوری سے ایک تحقیق و انتخاب کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اردو اکادمی کے دفتر میں منعقدہ ایوارڈ کمیٹی میٹنگ میں تحقیق و انتخاب کمیٹی کے صدر اورممبران نےتینوں سال کے ایوارڈ کیلئےموزوں شخصیات کے ناموں پر غور و خوض کے بعد سفارشات مرتب کیں اور انہیں حکومت کی منظوری کیلئےمحکمہ اقلیتی ترقیات محکمہ کے سپرد کیا۔ وزیر برائے اقلیتی امور اور وزیر اعلیٰ مہاراشٹر نے تحقیق و انتخاب کمیٹی کی جانب سےتین سال کے ایوارڈ کیلئے کی گئی سفارشات کی جانچ کے بعداسے منظوری دےدی۔اردو اکادمی کے پچاس سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ممبئی میں تین روزہ گولڈن جوبلی پروگرام 6 اکتوبر تا 8 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوا۔ اس پُروقار تقریب میں ۲۰۱۹ ءسے ۲۰۲۳ءان ۵ سالوں کے تمام ایوارڈز تقسیم کیے گئے ہیں۔مذکورہ انعامات میں سے “ ۲۰۲۳ کے مثالی معلم ۲۰۲۳ برائے ڈگری کالج “ کے لیے پروفیسر محبوب ثاقب کو نوازا گیا ہے ۔ڈاکٹر محبوب ثاقب کا شمار اردو کے نامور قلم کاروں میں ہوتا ہے۔ان کی علمی و ادبی خدمات کافی طویل اور موثر رہی ہیں ۔ان کی نگرانی میں یوجی سی نیٹ / سیٹ امتحانات میں بیس سے زائد طلبا و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے وہ خود بھی نیٹ امتحان میں دو مرتبہ کامیاب ہو ئے ہیں ۔ان ذاتی تجربات نے طلبا کی بہترین ذہن سازی کی اور ان میں نیٹ امتحان سے متعلق رقبت و شوق پیدا کیا ۔محبوب ثاقب کی ادبی خدمات نے بھی اردو کے معتبر حلقے جلد ہی اپنی طرف متوجہ کیا ۔ان کے تحقیقی و تنقیدی مضامین قومی و بین الاقوامی سطح کے معتبر و موقر رسائل جیسے اردو دنیا دہلی،فکر و تحقیق دہلی، سب رس حیدرآباد، قومی زبان حیدرآباد،جدیدادب جرمنی،بیباک مالیگاؤں،توازن مالیگاؤں،تحریر نو ممبئی ، نقش نو الہ آباد ، عالمگیر ادب اورنگ آباد،کائنات کلکتہ،تاریخ اردو ادب دہلی وغیرہ میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ ان کی تاحال ۱۲ کتابیں نہ صرف شائع ہوکر دادو تحسین حاصل کرچکی ہیں بلکہ مہاراشٹر کی چار یونی ورسٹیوں کے نصاب میں بطور نصابی کتب و ریفرنس بک شامل ہیں۔انھوں نے ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں منعقدہ بیس سے زیادہ قومی بین الاقوامی سیمیناروں اور کانفرنسوں میں بطورریسورس پرسن شرکت کر کے اپنے تحقیقی و تنقیدی مقالے پیش کیے ہیں۔ڈاکٹر محبوب ثاقب نے اپنے کالج میں اب تک دو قومی سطح کے سیمینار بالترتیب” الطاف حسین حالی:افکارونظریات” اور ” اردوفکشن : بدلتے رجحانات” کے عنوان سے منعقد کیے ہیں۔انھیں ملک گیر سطح پر سیمیناروں میں بطور ریسورس پرسن مدعو کیا جاتا ہے۔انھیں یو جی سی ایچ آر ڈی سی ٹریننگ سینٹر اورنگ آباد ،جلگاوں اور شولاپور یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طلبا و طالبات کو لکچرر دینے کے لیے بطور خاص مدعو کیا گیا۔ان کےتحقیقی و تنقیدی مضامین کا مجموعہ ” آئینہ تعبیر ” کے عنوان سے ۲۰۱۶ میں مَنصّہءشہود پر آیا جسے اردو حلقے میں بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔یہ کتاب گوگل پلے بکس اور امیزان ، فلپ کارٹ جیسی ویب سائیٹ پر موجود ہے اور انٹرنیٹ سے مفت میں بھی ڈاون لو ڈ کی جاسکتی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محبوب ثاقب سوامی راماننڈ تیرتھ مراٹھواڑہ یونی ورسٹی ناندیڈ کے فیکلٹی آف ہیومنیٹیز کے رکن بھی رہے ہیں اور اردو بورڈ آف اسٹڈیز کے ممبر بھی ۔وہ اسی یونیورسٹی کے رکگنائزڈ پی جی ٹیچر بھی ہیں اور ایم‌فل و پی ایچ ڈی اردوکے نگراں بھی۔ ان کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے متعدد طلبا و طالبات مصروف تحقیق ہیں اور چند طلبا کو پی ایچ ڈی کی سند بھی تفویض کی جا چکی ہے۔علاوہ ازیں انھوں نے شیواجی یونیورسٹی ، کولہاپور ، شولاپور یونیورسٹی شولاپور اور یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی ناسک میں اردو بورڈ آف اسٹڈیز ، اردو نصاب ایڈٹوریل کمیٹی ، کے ممبر بھی رہے ہیں شولاپور یونی ورسٹی شولاپور کے، ریسرچ ایڈواسری کمئٹی،ریسرچ رکگنیشن کمیٹی ممبر کے بطور بھی خدمات انجام دیں ہیں۔اس کے علاوہ وہ ہندوستان کی مختلف جامعات کے ایم فل پی ایچ ڈی کے ایکسٹرنل ریفری بھی ہیں۔ان کی ان تمام خدمات کے پیشِ نظر انھیں مثالی معلم کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔اس انعام پر ان کے کالج کے منتظمین ،پرنسپال ،تدریسی و غیر تدریسی عملہ ،دوست و احباب ، عزیز و اقارب کے علاوہ اردو حلقے نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے