कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جاوید کو مہاراشٹرا اسٹیٹ ساہیتہ اکادمی کا مثالی ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

ہنگولی :9؍اکتوبر(راست) پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جاوید کو حکومت مہاراشٹر ا محکمہ اقلیتی ترقیات مہاراشٹرا اسٹیٹ ساہتیہ اکادمی ممبئی کی جانب سے گذشتہ ۶ تا ۱۸ کتوبر کو مہاراشٹرا اسٹیٹ ساہیتہ اکادمی ممبئی کے منعقدہ ۵۰ سالہ تقریب بہار اردو میں یونیورسٹی و کالج سطح کا مثالی ٹیچر ایوارڈ ۲۰۱۹ مورخہ ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۵، کو ایک پروقار تقریب ایس۔وی۔ پی۔ ڈوم اسٹیڈیم در بی ممبئی میں وزارت اقلیتی کے کمشنر اور سیکرٹری کے ہاتھوں دیا گیا۔ اس تقریب میں ریاست مہاراشٹرا کے ممتاز ادباء شعراء محققین ، صحافی اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سال ۲۰۱۹ ء میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں و مثالی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو انعامات سے نوازا گیا۔ انہی میں سے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جاوید شیخ ابراہیم کو انکی تعلیمی علمی ادبی سماجی و معاشرتی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں یونیورسٹی و کالج کی سطح کے مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ موصوف گذشتہ ۲۲ ر برسوں شہر ہنگو لی میں شعبہ اردو کے ذریعہ خاموش خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ابھی تک وہ سیکڑوں طلبہ کی رہنمائی ورہبری کر چکے ہیں اور تا حال کر رہےہیں۔مہاراشٹر کے ضلع پر بھنی میں جناب شیخ ابراہیم مدرس کے یہاں ڈاکٹر محمد اقبال جاوید کی پیدائش ۲۴ اپریل۷ ۱۹۷ء کو ہوئی ،ابتدائی تعلیم مراٹھی زبان میں حاصل کی تاہم گھر میں والدین نے اردو کی تعلیم دی اور پھر اعلی تعلیم ثانوی اور اختیاری مضمون اردو لے کر بی۔ اے کی سند حاصل کی۔ اس کے بعد وہ سوامی را مانند تیرتھ مراٹھواڑہ یو نیورسٹی ناندیڑسے ۲۰۰۱ء میں ایم ۔ اے اردو میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ اسی اثنا میں موصوف نے نیٹ ( اردو ) کا امتحان سن ۲۰۰۰ء میں پاس کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ کر یو نیورسٹی سے بی ۔ ایڈ کی سند حاصل کی ۔ ۲۰۱۳ میں سوامی را مانند تیرتھ مرا نواز و یو نیورسٹی سے پی ۔ ایچ۔ ڈی کی اعلی تعلیمی ڈگری حاصل کی ۔ موصوف کے تحقیق کا موضوع ” علامہ اقبال کی اردو شاعری میں تلمیحات و استعارات” ہے ۔ موصوف پربھنی سے قریب ضلع ہنگو لی میں ۲۰۰۳ء سے شیواجی آرٹس و کامرس کالج میں بحیثیت صدر شعبہ اردو اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اب تک موصوف کے کئی سو مضامین، مقالے عالمی اور ملکی و غیر ملکی رسائل و جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ ملکی و عالمی سطح کے سینکڑوںسمینار اور کانفرنس و در کشاپ میں تحقیقی مقالے پڑھ چکے ہیں۔ مراٹھی زبان میں کی تقاریر آکاش وانی ریڈیو پر بھنی اسٹیشن سے نشر ہو چکی ہیں ۔ ساتھ ہی سیکڑوں عوامی تقاریر و کیرئیر گائیڈنس کے ورکشاپ بھی منعقد کیے ہیں۔ موصوف نے اپنے مقالات کے ذریعے طلباء و سامعین کی بہترین رہنمائی کی ہے۔ آپ کی اب تک سات (۷) کتا بیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ جن میں ان کی تحقیقی کتاب ” علامہ اقبال کی اردو شاعری میں تلمیحات و استعارات ‘‘کو ملکی سطح پر کافی مقبول و معروف ہے۔ موصوف کو اپنی اس کتاب کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہوئی ۔ اور اس وقت آپ مہاراشٹرا کے ابھرتے ہوئے اقبالیات کے اسکالر مانے جارہے ہیں ۔ موصوف کی کتاب علامہ اقبال کی اردو شاعری میں تلمیحات و استعارات الحمد اللہ مہاراشٹر کے تین مختلف جامعات میں بطور حوالہ جاتی کتب بی۔ اے اور ایم ۔ اے کے نصاب میں شامل ہے۔ دوسری کتاب ’’آبگینہ ‘‘ہے۔ اس میں موصوف نے مختلف مضوعات پر تنقیدی و تحقیقی مضامین کا مجموعہ ہیں۔ ’’آزادی کے بعد اردو شاعری“ اس میں موصوف نے آزادی کے بعد اس عنوان کے تحت مختلف سمیناروں میں پڑھے گئے مضامین کو یکجا کر کے کتابی شکل میں شائع کیا۔ موصوف کی چوتھی کتاب ” افکار مہاتما گاندھی اور عصری معنویت ‘‘سے عنوان سے شائع ہوئی ہے۔ ایک اور کتاب ۱۹۴۷ء کے بعد اردو شاعری کے تحت شائع کی اس میں موصوف نے سمینار کے مضامین کو شائع کیا ہے۔ ایک نصابی کتاب سفینہ ادب نام سے منظر عام پر آئی ہے۔ موصوف کی زیر طبع جو کتاب ہے وہ ہے تلمیحات علامہ اقبال ہے۔ موصوف کو ان کی ادبی وعلمی خدمات کے صلے میں اب تک مختلف انجمنوں اوراداراہ جات کی جانب سے تیرہ (۱۳) ایوارڈ مل چکے ہیں۔ بلا شبہ یہ اعزاز آپ کی علمی خدمات ، گہری بصیرت اور اردو زبان سے والہانہ محبت ۔ دراصل ان کی علمی خدمات، تدریسی محنت اور اردو زبان و ادب سے گہرے لگاؤ کا اعتراف ہے۔ رب کریم آپ کی ذات کو ہمیشہ علم و عرفان کا مینار نور بنائے ۔ آپ اسی طرح اردو کی خدمت کرتے رہیں اور طلبہ کے دلوں میں علم کی روشنی بکھیرتے رہیں۔ ایوارڈ کے ملنے پر تمام دوست احباب ، رشتہ داروں نے مبارکباددی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے