कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پٹھان شریف خان کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے "ریاستی مثالی معلم ایوارڈ” تفویض

ممبئی :9؍اکتوبر(نامہ نگار)مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے پچاس سالہ جشن کے موقع پر ممبئی کے ایس وی پی ڈوم اسٹیڈیم، ورلی میں ایک شاندار تقریبِ تقسیمِ ایوارڈز کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں ریاست بھر سے علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس باوقار تقریب میں پیپلس اردو پرائمری اسکول، پینشن پورہ جالنہ کے فعال و مخلص معلم، صحافی اور قلم نگار پٹھان شریف خان کو سال 2021ء کے "ریاستی مثالی معلم ایوارڈ” سے نوازا گیا۔یہ اعزاز اُن اساتذہ کو پیش کیا گیا جنہوں نے تدریسی، تعلیمی اور اردو کے فروغ کے لیے جدو جہد کی ہوں اور نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔مہاراشٹر اردو اکادمی نے اس موقع پر 2019 تا 2023 تک کے ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا، جن میں سال 2021 کے لیے پٹھان شریف خان کا نام بھی شامل ہے۔تقریب میں اردو اکادمی کے افسران، اقلیتی امور کے محکمے کے عہدے داران، سیاسی رہنما، شعرا، ادبا اور ادبی تنظیموں کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔پٹھان شریف خان نہ صرف تدریس کے میدان میں ممتاز مقام رکھتے ہیں بلکہ صحافت میں بھی سرگرم عمل ہیں۔ وہ مختلف اردو اخبارات میں علمی، تعلیمی اور سماجی موضوعات پر مضامین تحریر کرتے ہیں، نیز اساتذہ کی تربیتی ورکشاپس میں بطور صاحبِ وسائل اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔طلبہ و طالبات کی تعلیمی ترقی اور اردو زبان کے فروغ کے لیے اُن کی مسلسل کوششیں قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید قرار دی جا رہی ہیں۔پٹھان شریف خان کو اس اعزاز سے نوازے جانے پر جالنہ و اطراف کے تعلیمی و صحافتی حلقوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔مختلف تنظیموں، رفقاء اور احباب نے اُنہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ادارہ بھی انھیں مبارک باد پیش کرتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے