कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت النبیﷺ کوئز مقابلے میں پھر چمکا دیولگاؤں مہی کا نام

بلڈھانہ: 7 اکتوبر (نمائندہ): گزشتہ ہفتے منعقدہ سیرتِ سرورِ کونینﷺ کوئز مقابلوں میں زمرہ الف سے ضلع بھر میں اول مقام حاصل کرکے دیولگاؤں مہی کا نام روشن کرنے کے بعد ایک اور طالبہ گزشتہ روز لونار میں منعقد سیرت النبیﷺ کوئز مقابلے میں دیولگاؤں راجا، سندکھیڑ راجا اور چکھلی زمرے سے اول انعام حاصل کرکے عمرہ ٹکٹ کی مستحق قرار پائی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، لونار اور جمعیت علمائے ہند لونار کے زیرِ اہتمام ضلعی سطح کے سیرت النبیﷺ کوئز مقابلے کا دوسرا اور آخری مرحلہ گزشتہ روز لونار میں بڑے جوش و خروش اور کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ پہلے راؤنڈ میں حصہ لینے والے تیرہ ہزار طلبہ میں سے آٹھ سو طلبہ نے اس فائنل راؤنڈ میں حصہ لیا۔ فائنل راؤنڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ضلع بھر سے چھ طلبہ کو عمرہ کی ادائیگی کا موقع دیا جارہا ہے۔ چکھلی-دیولگاؤں راجاـ سندکھیڑ راجا زون سے مولانا آزاد ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج دیولگاؤں مہی کی گیارہویں جماعت کی طالبہ مسکان عالم شیخ نے پہلا مقام حاصل کیا اور عمرہ کی مستحق قرار دی گئیں۔ ان کی اس کامیابی پر پھر ایک مرتبہ اہلیانِ دیولگاؤں مہی نے خوشی منائی۔ مسکان کی اس کامیابی پر ان کے اسکول کی جانب سے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔ اہلیانِ دیولگاؤں مہی، اعزا و اقربا اور اساتذہ نے مسکان اور ان کی فیملی کو مبارکباد پیش کی اور ان کے درخشاں مستقبل کے لیے اپنی دعاؤں سے نوازا۔ واضح ہو کہ چند روز قبل دیولگاؤں مہی کی ہی ایک طالبہ آمنہ انیس شیخ نے تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ کی جانب سے منعقدہ سیرتِ سرورِ کونینﷺ کوئز میں بلڈھانہ ضلع میں گروپ الف میں پہلا مقام حاصل کیا تھا جبکہ صالحہ ضمیر شیخ نے گروپ ج میں ضلع میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے