कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لونار ،ضلعی سطح کے سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے میں عائشہ صدیقہ ایاز اللہ خان سر نے حاصل کیا پانچواں مقام

ملکاپور:7/ اکتوبر ( محمد احسان سر ) "لونار میں منعقدہ ضلعی سطح کے سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلہ میں شہر ملکاپور کے طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کی تابندگی کا بہترین مظاہرہ کیا اور شاندار کامیابی درج کرائی اور شہر ملکاپور اور اداروں کا نام روشن کیا جو باعث فخر و افتخار ہے. ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، لونار اور جمعیت علمائے ہند، لونار کے زیر اہتمام ضلعی سطح کا سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے کا دوسرا اور آخری مرحلے کا انعقاد 5 اکتوبر 2025 کو لونار میں بڑے جوش و خروش اور کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ جس میں شہر ملکاپور کے معروف شخصیت سابق ہیڈماسٹر لیاقت اللہ خان سر ،پارپیٹھ کی پوتی اور مولانا آزاد نگر پریشد اردو ہائی اسکول کے مدرس ایاز اللہ خان کی صاحبزادی جس نے لونار کوںٔز کے پہلے راؤنڈ میں تعلقہ مقامی سطح پر اول مقام حاصل کیا تھا. نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ضلعی سطح کے فائنل راؤنڈ لونار میں حصہ لیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ضلعی سطح پر پانچواں مقام حاصل کیا اور بہترین جیت درج کراںٔی بطور انعام واٹر کولر، سرٹیفیکیٹ اور کتابوں سے نوازا گیا جو شہر ملکاپور ، اسکول اور ان کے خاندان اور اساتذہ حضرات کے لئے باعثِ فخر اور لائق تحسین ہے اس شاندار کامیابی پر معروف صحافی محمد احسان سر ، سابق کونسلر محمد ذاکر میمن ، خالد زماں سلام شیخ سر ، لعل خان سر ، شیخ عارف سر ، حمید خان سر ،شیخ مدثر اور امت اکیڈمی کی جانب سے ان دولتِ کدہ پر جاکر عائشہصدیقہ کا زبردست استقبال کیا گیا اور انھیں دلی مبارکباد پیش کی گئی. اس موقع پر ان کے بڑے ابو ڈاکٹر ریاض خان ، چاچا اعجاز اللہ خان و دیگر اعزہ نے بچی کا استقبال کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے