कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لونار ،ضلعی سطح کے سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے میں ازلیفہ زرین محمد توصیف نے جیتا پہلا انعام اور پہلا انعام عمرہ کے لئے ہوئی اہل

ملکاپور:7/ اکتوبر ( محمد احسان سر ) "لونر میں منعقدہ ضلعی سطح کے سیرت النبی ﷺ کوئزمقابلہ میں شہر ملکاپور کے طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کی تابندگی کا بہترین مظاہرہ کیا اور شاندار کامیابی کی چمک و دھمک سے شہر ملکاپور کا نام روشن کیا جو باعث فخر ہے. ڈاکٹر ذاکر حسین ہاںٔی اسکول اینڈ جونیئر کالج، لونار اور جمعیت علمائے ہند، لونار کے زیر اہتمام ضلعی سطح کا سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے کا دوسرا اور آخری مرحلے کا انعقاد 5 اکتوبر 2025 کو لونار میں بڑے جوش و خروش اور کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ جس میں شہر ملکاپور کے معروف ایلیکڑیشین محمد توصیف کی صاحبزادی ازلیفہ زرین، میونسپل انگلش جونیئر کالج ملکاپور نے لونار کوئزکے پہلے راؤنڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کر فائنل راؤنڈ میں حصہ لیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ضلعی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا اور بہترین جیت درج کرائی اور پہلا انعام ( عمرہ) کے لئے اہل قرار دی گئی جو شہر ملکاپور اور ان کے خاندان اور اساتذہ حضرات کے لئے باعثِ فخر اور لائقتحسین ہے اس شاندار کامیابی پر ازلیفہ زرین محمد توصیف کا ان کے دولت کدہ پر جاکر معروف صحافی محمد احسان سر ، سابق کونسلر محمد ذاکر میمن ، خالد زماں سلام شیخ سر ، لعل خان سر ، شیخ عارف سر ، حمید خان سر ،شیخ مدثر اور امت اکیڈمی کی جانب سے زبردست استقبال کیا گیا اور انھیں دلی مبارکباد پیش کی گئی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے