किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسرائیلی جارحیت کا مقصد غزہ کے باشندوں کوہجرت پر مجبور کرنا ہے: الحیہ

دوحا:۲؍دسمبر:اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن ڈاکٹر خلیل الحیا نیزوردے کر کہا ہے کہ دہشت گرد صہیونی غاصب خواتین اور بچوں کے خلاف قتل و غارت گری اور جرائم کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اس کی نظر ہمارے لوگوں کو بے گھر کرنے پر ہے اور اس کا ہدف قتل وغارت گری کے ذریعے خوف پیدا کرنا اور معصوم شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنا ہے۔خلیل الحیا نے الجزیرہ ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ قابض دشمن کو عالمی برادری یا عوامی دبا سے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے روکنے کے لیے کوئی موثر اقدام نہیں ملا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ قابض دشمن نے اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے نئی جنگ بندی کی کئی پیشکشوں، اقدامات اور تجاویز کو مسترد کر دیا، لیکن وہ اپنے جرائم کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ماں اور بچوں کی فائل ختم کی اور اس زمرے کے 85 قیدیوں کو حوالے کیا لیکن قابض فوج چالاک اورشاطر بن کر اس زمرے میں خواتین فوجیوں کو شامل کرنا چاہتی ہے جنہیں ہم نے ٹینکوں اور صہیونی فوج کے کیمپوں سے گرفتار کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی جماعت حماس نے قابض دشمن کو جیلوں میں قید بزرگ قیدیوں کی رہائی کے بدلے حراست میں لیے گئے بزرگوں کی رہائی کی تجاویز پیش کیں لیکن صہیونی غاصب حکومت نے اسے مسترد کردیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں حماس رہ نما نے کہا کہ فلسطینی قیادت پرعزم ہے اور فلسطینی مجاھدین کے حوصلے بلند ہیں۔ دشمن کی ننگی جارحیت فلسطینی قوم کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبور نہیں کرسکتا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے