कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سولاپور اردو گھر میں شاعر و ادیب, پروفیسر محمد مسعود احمد کی آمد پر اعزازی نشست کا کامیاب انعقاد..

سولاپور:5؍اکتوبر (سلطان اختر) جمعہ 4, اکتوبر 2025 کو سولاپور اردو گھر اور صدائے مہاراشٹر سولاپور کے زیر اہتمام حیدرآباد سے تشریف فرما شاعر و ادیب, پروفیسر محمد مسعود احمد اور ان کے فرزند ڈاکٹر سہیل کی اردو گھر میں پہلی مرتبہ آمد کے پر مسرت موقع پر ان کے اعزاز میں ایک کامیاب اعزازی نشست منعقد کی گئی تھی جس کی صدارت مشہور شاعر جناب میر افضل نے کی۔ اردو گھر میں منعقدہ پروگرام میں تعارف ناظم راجا باغبان نے کرایا۔ صدائے مہاراشٹر کا تعارف اخبار کے بانی مدیر مشہور دکنی شاعر ایوب نلامندو نے کیا۔ رکن ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے مہمانان کا تعارف پیش کیا۔ اس نشست میں مقامی شعراء میں شفیع شطاری، عبدالشکور شعور، ایوب احمد ایوب نے اپنے کلام بلاغت سے سامعین کو محظوظ کیا۔ کہنہ مشق شاعر شاداں پتاپوری نے مشاعرے کی نظامت کی۔ اس موقع پر محمد مسعود احمد نے اپنی تصانیف تحفتہً اردو گھر کے کتب خانے کو دی ۔ باوقار تقریب کی نظامت پروفیسر محمد شفیع چوبدار نے کی اور رکن اُردو گھر عبدالمجید سر نے رسم شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے