कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بار ایسوسی ایشن پربھنی کی جانب سے ریٹائرڈ سیشن جج ایڈووکیٹ عبد الحفیظ و سینئروکلاء کی خدمات کی پذیرائی

پربھنی:5؍اکتوبر(نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن پربھنی کی جانب سے اکشدا منگل کاریالیہ پربھنی میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں پربھنی کی معروف شخصیت ریثایرڈ سیشن جج ایڈووکیٹ عبدالحفیظ سمیت پربھنی کے سینیر وکلاء کی بہترین خدمات پرباراسوسی ایشن پربھنی کے صدر جناب منچک راو سولنکے کے ہاتھوں ان کا شال ہار پھول سے اعزاز و اکرام کیا گیا۔ اس موقع پر جناب عبدالحفیظ کی بحیثیت وکیل اور بعد میں بحیثیتڈسٹرکٹ سیشن جج بہترین خدمات اور عام لوگوں کو راحت پہنچانے والے ان کے اقدامات کو بھرپور سراہا گیا اور ان کو نیک خواہشات و دعاؤوں سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سینیر وکلاء جی کے جیتھلیا۔ اے جی سونی۔ ایڈوکیٹ سارڈا ایڈوکیٹ بھونسلے ایڈوکیٹ پہونڈلکر و دیگر کی خدمات کو سراہتے ہوئے گلپوشی کی گئی ۔اس موقع پر زائد از تین سو وکلاء وجج صاحبان موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے