कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر نازنین دیشمکھ کو نشان اقرا ایوارڈ تفویض

جلگاؤں:2 اکتوبر (راست) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زی اہتمام عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول کی ہونہار طالبہ ڈاکٹر نازنین دیشمکھ کو ایک پر وقار تقریب میں "نشان اقرا ایوارڈ”تفویض کیا گیا ۔اقرا اردو ہائی اسکول و جونیر کالج کے ذریعے منعقدہ "قرآن و سائنس نمائش "کا افتتاح ڈاکٹر نازنین دیشمکھ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اسی پروگرام میں اقرا کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب کے ہاتھوں تو نازنین کو ایک مومنٹو شال اور گل دے کر نشان اقرا ایوارڈ تفویض کیاگیا۔اس موقع پر مولانا سلیق سلمان , مفتی محمد ہارون ندوی ،اعجاز ملک،ڈاکٹر ذبیح اللہ شاہ ،شیخ محمد ظفر،عبدالرشید شیخ ،عرفان سالار قاضی مزمل ندوی ،زبیر ملک ،اقرا شاہین کے پرنسپل قاضی ضمیر اشرف و دیگر مہمانان موجود تھے۔ڈاکٹر نازنین دیشمکھ کو یہ ایوارڈ ملنے پر اسکول کے صدر مدرس و اسٹاف نے مبارک باد پیش کی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے