कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر حکومت ٹی ای ٹی معاملے میں نظر ثانی رٹ پٹیشن داخل کرے گی و دیگر دیگر مسائل جلد حل کرنے کا وزیر تعلیم پنکج بھویر کا میٹنگ میں اعلان

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی شمولیت و مطالبات

پربھنی:2؍اکتوبر( نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) ایک اکتوبر2025 کو ناگپور میں ڈاکٹر پنکج بھویار صاحب، وزیرِ مملکت برائے اسکولی تعلیم، مہاراشٹر کے ساتھ تمام اساتذہ تنظیموں و چیف سکریٹری ، ڈائریکٹر اف ہائی اسکول ڈائریکٹر اف پرائمری کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں اردو کی واحد تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد نے، ٹی ای ٹی معاملے میں نظر ثانی رٹ پٹیشن دائر کرے ،سنچ مانیتا ، شکشن سیوک رد کرنا و معیاد کم کرنا ، خانگی پرائمری ہائی اسکول جونیئر کالج سینیئر کالج20٪ کا آڈر بہت سے اضلاع میں اساتذہ کو نہیں دیا جا رہا ہے روپیہ طلب کیا جا رہا ہے،بی ای ایل و دیگر مسائل احمد میٹنگ میں پیش کیا و دیگر تنظیموں کے ذمہ داران بھی مطالبہ کیا۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 وتمام تنظیموں کے پیش کردہ نکات کو قبول کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سے اس موضوع پر گفتگو کی گئی ہے ۔ٹی ای ٹی معاملے میں حکومت کی جانب سے جلد ہی سپریم کورٹ میں نظرِ ثانی عرضداشت (ریویو پٹیشن) دائر کی جائے گی۔ اس کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ایسا یقین دلایا گیا۔نیز سنچ مانیتا جی میں بہت ساری تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔و دیگر مسائل جلد حل کرنے کا اعلان کیا اس کے بعد تنظیموں نے طے کیا کہ حکومت کو 18 اکتوبر تک کی مہلت دی جائے۔ اگر اس عرصے میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو 8 نومبر کو ریاست گیر مورچہ و احتجاج کیا جائے گا۔ تاہم ریاست میں سیلابی صورتحال اور نقصان کو دیکھتے ہوئے وزیر موصوف نے اپیل کی کہ فی الحال مورچہ نہ کیا جائے۔ اس اپیل کے جواب میں 4 اکتوبر کا مورچہ فی الحال ملتوی کرنے کا اعلان تنظیموں نے کیا،ساتھ ہی ۱۵ مارچ کے سنج مانیتا (تصدیق) حکومتی فیصلے میں ترمیم پر بھی اتفاق کیا گیا اور شکشن سیوک، BLO اور دیگر مسائل پر مثبت گفتگو ہوئی اور اس ضمن میں فیصلے لیے جائیں گے، ایسا بھی کہا گیا۔مجموعی طور پر آج کی میٹنگ اور گفتگو کامیاب رہی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے