कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو شہر میں صوفی اسلامی کوئز مقابلہ 2025 کا کامیاب انعقاد

عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر 205 طلبہ و طالبات کی شرکت

سیلو:23؍ستمبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) – عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک موقع پر صوفی ایجوکیشن ٹرسٹ اور ڈاکٹر ذاکر حسین ایجوکیشن ٹرسٹ کے مشترکہ تعاون سے ایک منفرد اسلامی کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گی۔ یہ مقابلہ 22 ستمبر 2025 بروز منگل کو سیلو شہر کے مدنی فنکشن ہال، گھسے خان نگر میں منعقد ہوا، جس میں مقامی اردو مدارس کے جماعت پنجم تا ہشتم جماعت کے 205 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔خصوصی تعلیمی نصاب پر مبنی اس مقابلے کی خصوصیت یہ تھی کہ طلبہ و طالبات کو صوفی ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے 512 سوالات پر مشتمل ایک جامع کتاب فراہم کی گئی تھی۔ اس کتاب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ، خلفائے راشدین کی سیرت، انبیاء کرام کی حیات طیبہ اور بنیادی دینی سوالات شامل تھے۔ امتحان میں اسی کتاب میں سے سوالات پوچھے گئے۔جدید امتحانی طریقہ کار کی طرح یہ امتحان UPSC کے طرز پر منعقد کیا گیا، جہاں ہر سوال کے ساتھ متبادل جوابات دیے گئے اور طلبہ کو صحیح جواب کے سامنے دائرہ بنانا تھا۔ یہ سیلو شہر کی تاریخ میں پہلی بار اس قسم کا اسلامی کوئز مقابلہ تھا جو صوفی ایجوکیشن ٹرسٹ کے سیکرٹری محمد عبدالعلیم صوفی کی زیرنگرانی منعقد ہوا۔ اس صوفی اسلامک کوز میں سیلو شہر کے ضلع پریشد ا سکول، شیلیجہ پرائمری اسکول یاسر اردو پرائمری و ہائی اسکول خان عبدالغفار خان ہائی اسکول اور ساتھ میں ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری و ہائی اسکول کے کل205 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ امتحانی مرکز پر مولانا سید خواجہ صاحب، اسحاق صاحب، حافظ محمد جنید فرخانی، ابرار بیگ، سوشل ورکر رضوان سر، سید صابر، ارشاد سر ، شفیق خان، عبدالغفور، نثار بلدار صاحب اور دیگر اہل علم و دانش نے شرکت کی اور اس کامیاب پروگرام پر خوشی کا اظہار کیا۔ مقابلے کے اختتام پر صوفی ایجوکیشن ٹرسٹ کے سیکرٹری محمد عبدالعلیم صوفی نے اعلان کیا کہ تقسیم انعامات کا پروگرام 27 ستمبر 2025 بروز ہفتہ صبح 10 بجے مدنی فنکشن ہال میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بالترتیب تین ہزار، دو ہزار اور ایک ہزار روپے کے انعامات سے نوازا جائے گا، ساتھ ہی تمام شرکاء کو ترغیبی انعامات بھی دیے جائیں گے۔ محمد عبدالعلیم صوفی نے اس موقع پر تمام شریک اسکولز کے اساتذہ اور منتظمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا جن کی بدولت یہ پروگرام کامیابی سے منعقد ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے تعلیمی پروگرام بچوں میں دینی شعور اور علم کی محبت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہ پروگرام سیلو شہر کے تعلیمی اور مذہبی ماحول میں ایک مثبت اضافہ ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ مقامی ادارے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے