कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ،معلم ابو زید بلڈھانہ شکشک بھارتی سنگھٹنا کے صدر مقرر اور ریٹائیرڈ اساتذہ کا کیا گیا استقبال

ملکاپور: 23/ ستمبر ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق مورخہ 20 ستمبر 25 کو ایک عظیم الشان تقریب میں علی الانا اردو ہائی اسکول جونیئر کالج، ملکاپور کے فعال معلم ابو زید سر کو بلڈھانہ ضلع شکشک بھارتی سنگھٹنا کے ضلعی صدر کا عہدہ کے لئے سریش دیوکر سر کے ذریعے ضلعی صدر نامزد کیا گیا اور ان کے دست مبارک سے تقرر نامہ تفویض کیا گیا. پروگرام میں ضلع کے وظیفہ یاب معلمین کو ان کی بیش بہا تعلیمی خدمات کے اعتراف میں مومنٹو اور ڈریس کا تحفہ ابو زید سر صدر شکشک بھارتی سنگھٹنا اور عہدیداران کی جانب سے عطا کیا گیا. غالباً یہ پہلا موقع ہے کسی تنظیم کی جانب سے وظیفہ یاب معلمین کی خصوصی طور سے عزت افزائی کی گئی. تمام وظیفہ یاب معلمین کی جانب سے ابو زید سر اور تمام شکشک بھارتی سنگھٹنا کے عہدیداروں کا دلی شکریہ ادا کیا گیا. پروگرام میں ضلع بلڈھانہ و اطراف کے و خانگی نیز ضلع پریشد و نگر پریشد کےتمام صدر مدرسین و معاون معلمین کثیر تعداد میں شریک تھے. اس تقریب میں تعلقہ سطح کے عہدے داروں کا بھی تقرر عمل میں آیا. پروگرام کی صدارت سلیم صاحب صدر مدرس اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج بلڈھانہ نے انجام دی. اس موقع پر علی الانا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل فیروز خان سر اور اساتذہ حضرات ضیاء خان سر ، سید جاوید سر ، آصف سر ، محمد سہیل سر، عمران سر ، شفیق سر ، انیس الدین سر ، حسن پٹھان سر ، مشیر خان سر , عبدالرحیم بابو و دیگر اور نعیم خان جمعدار ریٹائیرڈ ریلوے ملازم نے بھی شرکت کی اور تمام کا والہانہ استقبال کیا گیا. دیوکر سر اور دیگر صاحبان نے سنگھٹنا کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے اپنی قیمتی آراء تجاویز پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا. ابو زید سر نے تمام ریاستی، ضلعی،اور تعلقہ عہدیداروں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا. پروگرام کے اختتام کے بعد شریک تمام معلمین و مہمانان کی پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا. تمام شرکاء نے اس کامیاب پروگرام کو زیب وزینت بخشی اس ضمن میں ابو زید سر و شکشک بھارتی سنگھٹنا کے تمام عہدیداران نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے سنگھٹنا کی کامیابی وکامرانی کے لیے دعا کی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے