कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عثمان آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز و جلسۂ تقسیمِ انعامات کی تقریب کا کامیاب انعقاد

عثمان آباد:22؍ستمبر(راست)مورخہ 21 ستمبر 2025 کو شہر عثمان آباد میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا ضلع شاخ عثمان آباد کی جانب سے ہر سال کی طرح ضلعی سطح پر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر مضمون نویسی و کوئز مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا۔ ان مقابلوں میں ضلع بھر سے مختلف اردو اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ مضمون نویسی کا انعقاد گزشتہ 13 ستمبر 2025 کو پی ایم شری نگر پریشد اسکول نمبر 8 میں ہوا جبکہ 21 ستمبر 2025 کو سیرت النبی کوئز کا مقابلہ سماع ہال درگاہ شریف عثمان آباد میں منعقد کیا گیا۔ دونوں مقابلوں کے سر فہرست اول، دوم اور سوم آنے والے کل 36 طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا اور ان کی ہمت افزائی کی گئی۔تقسیم انعامات کے جلسے کی صدارت تنظیم کے ضلع صدر محترم جناب شاہ طیب علی سر نے فرمائی جبکہ بطور مہمان خصوصی مولانا عمران قاسمی صاحب ناظم مدرسہ فلاح دارین عثمان آباد ،حافظ مجاہد صاحب امام و خطیب صفا مسجد عثمان آباد ، پٹھان قادر خان محمد علی خان صاحب ضلع نائب صدر راشٹروادی کانگریس پارٹی ،جناب کھوندے مصطفی صاحب نائب تحصیلدار اوسہ ،تنبولی صاحب لال ایکسٹینشن افسر برائے زراعت ، مومن جنید ببلو بھائی ماہر تعلیم اسکول کمیٹی تیر ،مجاور بابا بھائی سابق کارپوریٹر بلدیہ عثمان آباد ، شیخ قطب الدین سر صدر تنظیم برائے اقلیت ملازمین و افسران ، سید نعیم الدین سر معتمد تنظیم ، شیخ ہاشم سر موظف معلم موجود تھے۔ شیخ ساجد احمد سر ،مرزا کامران بیگ سر ،شیخ عبدالوحید سر، شیخ محبوب سر ،شیخ انور سر ،ڈونگرےذاکر سر ، پٹیل اظہر سر ، سرور خان سر ، عقیل سر ، خان زبیر سر کے علاوہ دیگر خواتین معلمات نے بھی اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس طرح تنظیمِ اساتذہ کی سرپرستی و اردو اساتذہ کے خصوصی تعاون سے یہ پروگرام پائے تکمیل تک پہنچا۔تنظیم کے ذمہ داران نے ان تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے دامِ درمِ سخنِ پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون پیش کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے