कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط: 40)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ انسانوں کی سب سے زیادہ حیرتناک خصوصیت یہ ہے کہ وہ ناممکن کو ممکن میں بدلنے کی طاقت اپنے اندر رکھتے ہیں۔

٭ہم انصاف کو تو پسند کرتے ہیں لیکن انصاف کرنے والوں کو ناپسند۔

٭اعمال پھل کی طرح ہے اور الفاظ پتوں کی طرح۔

٭اُمید ایک چلتا پھرتا خواب ہے۔

٭گفتگو چاندی اور خاموشی سونا۔

٭چھوٹے چھوٹے اخراجات کا خیال رکھو کیونکہ معمولی سوراخ بہت بڑے جہاز کو ڈبو دیتا ہے۔

٭عقلمند ایسا کام ہی کیوں کرتا ہے جس پر اسے معافی مانگنی پڑے۔ عقلمند کی یہ صفت ہوتی ہے کہ وہ انجام کو جانتا ہے۔

٭دوسروں کے سہارے پر تکیہ نہ کریں اور ہر ایک کو خوش کرنے کی کوشش بھی نہ کریں ، اس بات کو سمجھ لیں کہ مرنا آسان ہے اور ایک لاغر‘ کمزور‘ بیمار یہاں تک کہ ایک شرابی اور پاگل شخص بھی آسانی کے ساتھ مرسکتا ہے۔ مرنا کوئی خاص بات نہیں ہے، اصل بات جینا اور اس سے بڑا چیلنج ہے خود اعتمادی کے ساتھ جینا۔

٭غلطی کرو ضرور لیکن پرانی نہیں نئی۔

٭زندگی ایک طویل اُکتا دینے والی کہانی ہے اور اس کو وہی شخص کامیابی کے ساتھ پڑھ سکتا ہے جس کی توجہ ہمیشہ کہانی کے اگلے پیراگراف پر ہوگی۔

٭خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے اوروں کے تجربات سے فائدہ اُٹھانا اور خود اپنی زندگی کو ضروری تجربات سے آراستہ کرنا ہے۔ تجربات غیر معمولی خوداعتمادی کی بنیاد ثابت ہوتے ہیں۔

٭زندگی میں ہمیشہ وہ راہیں اپناؤ جہاں سے کچھ حاصل ہو۔

٭وہ انسان سب سے بڑا بیوقوف ہے جو اپنی ناکامی کو بدنصیبی پر معمور کرتا ہے۔

٭محبت انسان کے اندر ایک شریف جذبے کا نام ہے، جسے نکال دیا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق نہیں رہتا۔

٭اگر ہم جرائم کا انسداد کرنا چاہتے ہیں تو خود کوئی ایسا کام نہ کریں جس کا شمار جرم کے زمرے میں ہوتا ہے۔

٭زندگی ایک ایسے پھل دار درخت کی مانند ہے جو صرف انہی کو پھل دیتا ہے جو اس پر چڑھ کر پھل توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

٭جو شخص کسی دوسرے شخص سے فائدہ حاصل کرتے وقت اس کا شکریہ ادا کردیتا ہے وہ گویا قرض کی پہلی قسط ادا کردیتاہے۔

٭زندگی ایک ایسا معمہ ہے جس کو حل کرتے کرتے انسان موت کی بھول بھلیوں میں گم ہوجاتا ہے۔

٭اپنے کسی ساتھی کو حقیر مت سمجھو کیونکہ جو درخت پھل نہیں دیتا وہ سایہ ضرور دیتا ہے۔

٭حسد بدن کو گلا دیتا ہے جبکہ قناعت بدن کو تازگی بخشتی ہے۔

٭عمل صالح وہ ہے جس پر لوگوں سے تعریف کی اُمید نہ رکھی جائے۔

٭دولت مند کے دُشمن بہت ہوتے ہیں اور صاحب علم کے دوست۔

٭آپ کی صلاحیتیں‘ وقت‘ ذہانت‘ محنت‘ کوشش‘ جذبہ و جنون اور قربانیاں کسی کام کی نہیں اگر یہ کسی خاص مقصد کے زیرِ تابع نہیں۔

٭ماہرین کی تحقیق کے مطابق دُنیا کے 98 فیصد لوگوں کا کوئی واضح نصب العین نہیں ہے وہ بے مقصد زندگی گزار رہے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو ناکام ہیں۔

٭رسائل و جرائد اور کتابوں کا مطالعہ فرد میں مثبت ذہنی رویے کا باعث بنتا ہے‘ جبکہ غیر معیاری اور منفی مواد والی تحریروں کا مطالعہ فرد میں یاس و نا اُمیدی اور منفی طرزِ فکر کا سبب بنتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے