कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرتِ سرورِ کونین ﷺ ضلعی کوئزمقابلہ 2025 اسکولی سطح کے نتائج کا ہوا اعلان

ملکاپور سے تعلقہ سطح امتحان کے لئے 57 طلبہ ہوئے اہل

ملکاپور: 17/ستمبر ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق الحمد للہ! تحفظ ناموسِ رسالت بورڈ ضلع بلڈھانہ کے زیر اہتمام دوسرا سیرتِ سرورِ کونین ﷺ کوئز مقابلہ 2025 ، ضلعی سطح بلڈھانہ ( تعلقہ و مصافات) کے طلباء وطالبات کے لئے پہلا امتحان مقامی اسکولی سطح پر 13 ستمبر کو منعقد کیا گیا تھا ماشاءاللہ جو بحسن و خوبی مکمل ہوا۔ اس سیرتِ سرورِ کونین ﷺ کوںٔز مقابلے میں مقامی اسکولی سطح پر ملی جانکاری کے مطابق تقریباً 500 طلبہ نے حصہ لیا اس طرح پہلا مقامی سطح کا امتحان کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا. جس میں شہر ملکاپور کے اسکولوں سے کافی تعداد میں طلبہ شریک ہوئےتھے اور ملکاپور سے کل 57 طلباء و طالبات اہل ہوئے جو 21 ستمبر کو ہونے تعلقہ سطح کے امتحان میں شریکِ ہوگے. جس میں پی ایم شری مولانا آزاد اردو نگر پریشد ہائی اسکول سے A کے لئے 6 اور B کے لئے 6 طلبہ ، اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج سے A کے لئے 6 اور B کے لئے 7 طلبہ ، علی الانا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سے A میں 3 اور B میں 6 طلبہ ، زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سے A میں 2 اور B میں 8 طلبہ ، مونسپل انگلش اسکول سے B میں 1 طالبہ، مدن لال سنچتی اردو اسکول سے A میں 3 طلبہ ، الھدیٰ اردو گرلز اسکول سے A میں 1 طالبہ ، معصومیہ اردو اسکول سے A میں 4 طلبہ ، نگر پریشد اردو اسکول نمبر 2 سے A میں 4 طلبہ اسطرح ملکاپور سے تقریباً 57 طلبہ تعلقہ سطح کے امتحان کے لئے اہل قرار دیئے گئےہیں. جو امتحان بتاریخ 21 ستمبر 2025 صبح 11 بجے سے 12 بجے تک، ” مولانا ابوالکلام آزاد اردو نگر پریشد ہائی اسکول ملکاپور” میں انشاءاللہ منعقد ہوگا ، فائنلامتحان و نتائج کا اعلان و جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد و اہتمام انشاءاللہ 28 ستمبر 2025 کو بمقام چکھلی میں کیا جائے گا۔ اس خوشی کے موقع پر تمام اہل طلباء وطالبات کو اور ملکاپور کے کامیاب طلبہ کو سید ماجد رضا قادری ملکاپور ، حافظ سمیر بیگ قادری ملکاپور ، مولانا وسیم رضا قادری ملکاپور و دیگر اراکین و منتظمین، اور ملکاپور کے اساتذہ حضرات سیاسی، سماجی، مذہبی و ادبی و دیگر تمام شخصیات کی جانب سے تمام اہل طلباء وطالبات کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور قوی امید کی جا رہی ہے کہ انشاءاللہ آئندہ ہونے والے تعلقہ سطح اور فاںٔنل امتحان میں ملکاپور کے طلبہ نمایاں کامیابی حاصل کر شہر ملکاپور کا نام روشن کرے گے. اللہ تعالیٰ انھیں کامیابی عطا فرمائیے آمین.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے