कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کوئزسیرتِ النبی ﷺ لونار 2025 کے پہلے راؤنڈ کے نتیجے کا ہوا اعلان

ملکاپور سے دوسرے روانڈ کے لئے 53 طلبہ ہوئے کوالیفائیڈ

ملکاپور: 16/ستمبر ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق الحمد للہ! لونار سیرۃ النبیﷺ کوئز 2025 ،بلڈھانہ ضلع سطح ( تعلقہ و مصافات ، تعلقہ ریسوڑ و منٹھا ) کے طلباء وطالبات کے لئے مقامی سطح پر پہلا مرحلہ اول، جو 11 ستمبر کو منعقد کیا گیا تھا ماشاءاللہ بحسن و خوبی مکمل ہوا۔ سیرتِ پاکﷺ کی اس کوئزمیں مقامی سطح پر طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اس طرح پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا. جس میں شہر ملکاپور کے اسکولوں سے کافی تعداد میں طلبہ شریک ہوئےتھے جن میں 60 سے زیادہ نمبرات حاصل کر کے ملکاپور کے کل 53 طلباء و طالبات دوسرے فائل روانڈ کے لئے کوالیفائیڈ ہوئے جس میں پی ایم شری مولانا آزاد اردو نگر پریشد ہائی اسکول سے 12 طلبہ ، اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج سے 26 طلبہ ، علی الانا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سے 9 طلبہ ، زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سے 5, مونسپل انگلش اسکول سے گیارہویں جماعت کی 1طالبہ، اسطرح یہ تمام طلبہ دوسرے فائنل روانڈ کے لئے اہل قرار دیئے گئے ہیں۔فاںٔنل مرحلے دوم کا انعقاد اور تقسیم انعامات و جلسۂ سیرتِ النبی ﷺکا اہتمام انشاءاللہ 5 اکتوبر 2025 کو لونار میں منعقد کیا جائے گا۔ اس خوشی کے موقع پر ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول و جونیئر کالج لونار کے تمام اراکین، جمعیت علماء ہند لونار کے منتظمین، اور اہلِ لونار کی معزز شخصیات و علمائے کرام اور ملکاپور سے اساتذہ حضرات سیاسی، سماجی، مذہبی و ادبی و دیگر شخصیات کی جانب سے کوالیفائیڈ تمام طلباء وطالبات کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور قوی امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ ہونے والے دوم فائنلمرحلے میں ملکاپور کے طلبہ نمایاں کامیابی حاصل کر شہر ملکاپور کا نام روشن کریںگے. اللہ تعالیٰ کامیابی عطا فرمائیے آمین.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے