कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور میں شدید بارش،کئی بستیاں متاثر، لوگوں کا ہوا بھاری نقصان ،نل گنگا ڈیم نے کیا الرٹ

ملکاپور: 16/ ستمبر ( محمد احسان سر ) 16 ستمبر 2025 کی رات کو ملکاپور شہر و اطراف میں میں بجلیوں کی گرج کے ساتھ شدید بارش ہوئی. نیوز پورٹل سے جاری و شائع نیوز کے مطابق اس شدید بارش کے قہر کی وجہ سے کئی بستیوں میں اور گھروں میں پانی بھر گیا اور بہت نقصان پہنچا. بستیوں کے راستے ، گلیاں زیر آب ہوگئےاور انسانی زندگیوں کے ساتھ کئی گھر، دوکانیں اور کاروباری نظام درہم برہم و متاثر ہوگیا. جوائی نگر ، بابا مشتاق علی نگر ، مدارٹیکڑی نالا ، گلاب بابا خانقاہ روڑ ، راستے ، گلیاں متاثر ہوئی. لوگوں کو کافی مشکالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.کئی متاثر بستیوں کی تصویریں سامنے آرہی ہیں. موصولہ اطلاع کے رپورٹ مطابق مشتاق علی نگر میں آسمانی بجلی کی وجہ سے مسجد امینہ کا مینار شہید ہوا ہے. متاثرہ بستیوں کے لوگوں کے ساتھ "اے آئی ایم آئی ایم” کے عہدیداران نے تحصیلدار کے ذریعے ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا اور حکومت کے ذریعے نقصان بھرپائی کی درخواست کی ہے. ان تمام صورتحال کا دیگر رہنما و کارکنان نے، اور تحصیلدار و انکے ادھیکاریوں نے بھی جائزہ لیا. پولیس محکمہ نے لوگوں کو اعلان کے ذریعے الرٹ کیا کہ نل گنگا ڈیم سے پانی چھوڑا جاسکتاہے . اس لیے احتیاط برتیں اور چوکنا رہے. ملکاپور ناندورہ و اطراف میں شدید بارش کی وجہ سے کافی فصلیں بہت زیادہ متاثر ہوئیں اور کسانوں کا کافی نقصان ہوا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے