कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا شاہین اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، جلگاؤں میں ہندی دیوس جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

جلگاؤں:15ستمبر(راست)آج اقرا شاہین اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج، جلگاؤں میں ہندی دیوس بڑے جوش و خروش اور دھوم دھام سے منایا گیا۔ پروگرام کا آغاز دعا سے ہوا، جس کے بعد مختلف کلاسوں کے طلباء نے نظمیں سنائیں اور ہندی زبان کی اہمیت پر تقاریر پیش کیں، اور دیگر طلباء نے چارٹ بھی تیار کئےتھے۔اس موقع پر اسکول کے ہندی ڈپارٹمنٹ ہیڈ شیخ روشن شیخ مشتاق، شیخ انیسہ سجادین اور نورجہی دیش پانڈے میڈم نے طلبہ کو ہندی دیوس کی اہمیت بتائی۔ پرنسپل قاضی ضمیر صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندی ہماری مادری زبان ہے اور اس کا احترام ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ ہندی کو فخر کے ساتھ استعمال کریں اور اس کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالیں۔پروگرام کی نظامت اسکول کے اساتذہ نے کی اور آخر میں شکریہ کے ساتھ ہندی دیوس کی تقریب کا اختتام ہوا۔اس موقع پر عرفان عبدالکریم سالار صاحب، اقراء ٹیچنگ سائنس کالج کے پرنسپل شیخ عرفان اقبال، پروفیسر شیخ عظیم الدین، اقراء شاہین اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں کے پرنسپل، قاضی ضمیر الدین سعید الدین، تمام اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے