कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہمیں ہر زبان کا احترام کرنا چاہیے

سوشل اردو ہائی اسکول میں ہندی دن جوش و خروش سے منایا گیا

سولاپور :15؍ستمبر(سلطان اختر) ہر سال 14ستمبر کو ہندی زبان کے فروغ کے لیے ہندی دن منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے سوشل اردو ہائی اسکول شولاپور میں ہندی دن تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اس پروقار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہندی کی مشہور پروفیسر رہیسہ یاسین بیگ مرزا نے کہا کہ ہمیں ہر زبان کا احترام کرنا چاہیے۔ شعبہ ہندی کی جانب سے مہمانِ خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ صدر جلسہ پرنسپل رضوان شیخ نے ہندی دن کی مبارک باد پیش کی۔ آپ نے ہندی زبان کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ہندی کو اچھی طرح سیکھنے اور بااختیار بنانے پر زور دیا۔ مزید کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے ہندی اچھے طریقے سے دنیا میں الگ پہچان بنا رہی ہے۔ اس موقع پر طلبا نے گیت، دوہے، تقاریر ، سلوگن ، کہانیاں وغیرہ پیش کر کے داد تحسین حاصل کی ۔ ہونہار طالبہ یوثرا شیخ نے لتا حیاءکی نظم "میں ہندی کی وہ بیٹی ہوں جسے اردو نے پالا ہے ” پیش کیا ۔ایک اور ہونہار طالب علم محمد سعاد تامبولی نے کمار وشواس کی مشہور نظم "یہ اردو بزم ہے اور میں ہندی ماں کا جایا ہوں”٬ پیش کی۔ جسے سامعین نے بھرپور داد سے نوازا۔اس باوقار تقریب میں نائب صدر مدرس امتیاز شابدی,سپروائزر رسول چودھری, سپروائزر یاسمین شیخ,الطاف کمٹھے نے مبارک باد پیش کی و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کی عمدہ نظامت شعبہ ہندی کے متحرک و ماہر استاذ عبدالرزاق پٹیل نے کی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیےکنوینر عبدالرزاق پٹیل ،صدر شعبۂ ہندی اردو دوست شخصیت سردار مصطفی ، سلطان اختر، اظہر چیتاپورے,مظہر پٹھان ،آفرین مجاور,آسماء جمعدار,ردا راحین سگری،سیف شیخ ،سہیل بھاگنگری نے خوب محنت کی۔ اساتذہ,طلبا و طالبات کثیر تعداد میں شریک تھے۔ سامعین نے طلباء وطالبات کےجوش و خروش, کارکردگی کو خوب سراہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے